انڈین ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی طرف سے "جمیعت علماء ہند سولاپور" کو آکسیجن کنسنٹریٹ مشین دی گئی۔

 انڈین ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی طرف سے "جمیعت علماء ہند سولاپور" کو آکسیجن کنسنٹریٹ مشین دی گئی۔






(سیّد غفران شولا پور) 26/05/2021۔۔ تعلیم، صحت، سماجی خدمات انجام دے رہی انڈین ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن اور عمر فاؤنڈیشن انڈیا کی طرف سے کورونا وبا کے چلتے لگاتار اپنے خدمات انجام دے رہی تنظیم جمیعت علماء ہند شولا پور کو 2 آکسیجن کنسینٹریٹ مشینیں دی گئی۔ عمر فاؤنڈیشن کے صدر نعمت پٹیل نے مزید معلومات دی اور کہا کہ جیسے ہی اور 5 مشینیں شولا پور پہنچینگی وہ بھی دی جائیگی ۔

       وینٹیلیٹر مشین بہت جلد دینے کا بھروسہ  آئی ۔ڈی۔ایف کے مینیجر ڈاکٹر نارائن سوامی نے دیا۔ جمیعت علماء ہند کے صدر مولانا ابراہیم قاسمی صاحب نے دونوں فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ یہ دونوں مشین کورونا بیماری سے جوج رہے مریضوں کو مفت دی جائیگی۔ 

           اس موقعے پر مولانا حارث، حاجی ایّوب منگالگری، حاجی معین الدین شیخ، حسیب نداف، عبدالرشد الندکر، حافظ چاندہ، حافظ یوسف، حاجی ستّا ر درزی، حاجی مشتاق انعامدار، یونس ڈونگاوکر، یوسف پیارے، عبدالمجید گدوال، پرتاپ راٹھوڑ، کونال لانڈگے وغیرہ موجود تھے۔

टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या