پھل۔ فروش کی دختر ہوئی ایم بی بی ایس کامیاب۔۔ شیرین محبوب جمعدار کو موضع مرلی کی پہلی ڈاکٹر ہونے کا اعزاز۔۔

 

پھل۔ فروش کی دختر ہوئی ایم بی بی ایس کامیاب۔۔ 
شیرین محبوب جمعدار کو موضع مرلی کی پہلی ڈاکٹر ہونے کا اعزاز۔۔







لاتور(محمد مسلم کبیر)یہ بات حق ہے کہ ذہانت خدا کی دین ہے۔کروڑ پتی لوگوں کی اولاد کو ذہانت کی کمی کی وجہ سےکروڑوں روپیہ خرچ کرکے ایم بی بی ایس اور دیگر کورسز کی تعلیم دلوائی جاتی ہے۔ لیکن غریب طبقے کے لوگوں میں اللہ پاک نے جو ذہانت عطا کی ہے۔قابل رشک ہے۔ ذہین طلباء کی ذہانت کی قدر لیکن دیر سے ہوتی ہے۔ اللہ پاک کب کس کو نوازے اس کا پتہ نہیں چلتا۔یہی دیکھئے نا کہ ایک پھل فروش محبوب جمعدار کی دختر شیرین نے ایم بی بی ایس تکمیل کیا اور اپنی تربیت بھی تکمیل کر کے ڈاکٹر بن گئی۔ 
تفصیلات کے بموجب۔عثمان آباد ضلع کے موضع مرلی تعلقہ عمرگہ کے متوطن محبوب جمعدار کی دختر شیرین جو غیر معمولی ذہانت کی وجہ سے لاتور کے میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس میں داخلہ حاصل کر سکی تو اس کے اخراجات کی تکمیل کے لئے والدین کو اپنے مقامی کاروبار کو چھوڑ کر لاتور آنا پڑا۔یہاں لاتور میں اُنہیں اپنی دختر کی تعلیم کو ہر ممکن طریقے سے جاری رکھنے کے لئے ٹھیلہ بنڈی پر پھل فروشی کرنی پڑی۔ اس دوران ان کے دو فرزندوں کی تعلیم کا انتظام بھی کرنا پڑا ۔لیکن اپنی اولاد کے تعلیم حاصل کرنے کی ضد کو والدین نے بھی اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جفاکشی اور محنت کو مقدم جان لیا۔ایک طرف تینوں بچّوں کی اعلیٰ تعلیم کے اخراجات تو دوسری طرف والد کی معمولی کمائی۔۔ لیکن بچّوں نے بھی اپنے والد کے کمائی کے مطابق ہی اپنے اخراجات کو ترجیح دی۔چونکہ ان کو اپنے والد کی کمائی کا احساس تھا۔ اسی کسمپرسی کی حالت میں دونوں بیٹوں نے انجنئیرنگ کا کورس مکمل کیا تو آج دختر شیرین  نے اپنا ایم بی بی ایس تکمیل جر کے اپنے ڈاکٹر بننے کا خواب پورا کر کے مانباپ کو ثمر آور کر دیا۔ 
شیرین محبوب جمعدار موضع مرلی تعلقہ عمرگہ ضلع عثمان آباد کی کی اوّلین ڈاکٹر ہوگی۔ شیرین کے ڈاکٹر ہونے پر گرام پنچایت مرلی کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا۔سرپنچ نینا بائی کامبڑے، نائب سرپنچ شمس الدین جمعدار، عمران پٹیل، دلدار موجندار، وکاس گایکواڈ، وسیم پٹیل، مشتاق جمعدار، سنتوش پاٹل، شفیق موجندار، مختار پٹیل، اسماعیل جمعدار، احمد خان پٹیل، بھارت دیڑے اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ 

Md.Muslim Kabir,
Latur Dist.Correspondent,
Urdu Media
9175978903/9890065959
alkabir786@gmail.com

टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या