یوم اقلیتی حقوق کے موقع پر خصوصی کووڈ ویکسینیشن کیمپ..... مہتاب صاحب عظیم الدین پٹواری ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی اوسا کا قابل تحسین کام... ,

 

یوم اقلیتی حقوق کے موقع پر خصوصی کووڈ ویکسینیشن کیمپ.....
 مہتاب صاحب  عظیم الدین پٹواری ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی اوسا کا قابل تحسین کام...














 لاتور(محمد مسلم کبیر) یوم قومی اقلیتی حقوق  کے موقع پر  اوسہ کے مہتاب صاحب عظیم الدین پٹواری ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی اور راحت میڈیکل فاؤنڈیشن اوسہ  کی جانب سے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔  جس نبی نگر، ہاشمی نگر، کلثوم نگر، برکت نگر، قادری نگر، کریم نگر  علاقے کے شہریوں کے لئے آربٹ انگلش اسکول، نبی نگر اوسہ میں کووڈ ویکسینیشن کیمپ کا منعقد کیا گیا جس کا افتتاح  تعلقہ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر آر آر شیخ نے کیا اور وہاں موجود شہریوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہی اپنی صحت کے محافظ ہیں۔ حکومت کی جانب سے عوام الناس کی صحت اور کورونا جیسی وبائی امراض سے بچنے کے لیے اقدامات کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے لہٰذا ویکسینیشن کیمپ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 18 سال سے زائد عمر کے تمام شہری ویکسین ضرور لگائیں۔  اور ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں جنہوں نے ابھی تک نہیں لیا ہے۔ اس کیمپ میں اتل سوروسے، ساگر سرودے، کلشیٹی میڈم نے  محکمہ صحت کے ہیلتھ ورکرز کے ساتھ تعاون کیا۔
 عمر پنجیشا، خواجہ شیخ، ڈاکٹر جیلانی پٹیل، اظہر اللہ ہاشمی، اکرم خان، ڈاکٹر رفیق شیخ، دستگیر شیخ، حسین پٹیل، ایڈوکیٹ فیاض شیخ، ایڈوکیٹ  ایف۔  ایس  پٹیل،  صحافی مظہر پٹیل، آفتاب شیخ، الیاس چودھری، ارباز شیخ، امر شیخ، عمر شیخ، فقیرپاشا شیخ،  خواجہ پاشا شیخ، عبد الروف شیخ، ظہیر پٹیل وغیرہ سماجی کارکنان نے کیمپ  پر پہنچ کر ویکسین لینے والوں کی حوصلہ افزائی کی۔ تقریباً 50 شہریوں نے ویکسین لے لی.  جس میں زیادہ تر خواتین شامل تھیں۔خواتین کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔
 ایڈوکیٹ اقبال شیخ  نے دوسرے مجلس میں موجود شہریوں کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ اقلیتی بہبود اسکیم کے بارے میں جانکاری دی۔  حکومت کی طرف سے جاری کردہ اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کے لیے، انہوں نے تمام اقلیتی برادریوں کی مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔  اور کہا کہ ہمیں تعلیمی، معاشی اور سماجی ترقی کے لیے کوشش کرنی چاہیے، اس موقع پر ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر حاجی رسول صاحب شیخ، صحافی محمد مسلم کبیر، ایڈیٹر مظہر پٹیل، بھی موجود تھے۔ آربیٹ اسکول کی پرنسپل نیہا انجم شیخ نے دونوں پروگرام کے کامیاب انعقاد کے لئے کوشش کیں۔

Md.Muslim Kabir,
Latur Dist.Correspondent,
Urdu Media
9175978903/9890065959
alkabir786@gmail.com

टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या