سوشل کالج میں ’’جشنِ اُردو ‘‘ منایا گیا
سولاپور : ایس ایس اے آرٹس اینڈ کامرس کالج شعبۂ اُردو کی جانب سے پرنسپل ڈاکٹر اقبال تامبولی کی صدارت میں ’’جشنِ اردو‘‘ منایا گیا۔ یاسین مکاندار نے تلاوت قرآن پاک کی۔ صدر شعبہ اردو ڈاکٹر چوبدار نے شعبہ اُردو کی رپورٹ پیش کی ۔ پروفیسر تسنیم وڈو نے مہمانوں کا تعارف کرایا۔ پرنسپل ڈاکٹر تامبولی نے مہمانِ خصوصی صدر بزمِ غالبؔ بشیر پروازؔ، بین الاقوامی شاعر طالب شولاپوریؔ، اردو مراٹھی کے نائب صدر ایوب نلامندو ، سوشل کالج کے سابق گیدرنگ جنرل سکریٹری مظہر الوڑی کا گُل اور شال دے کر استقبال کیا۔
اس کے بعد طالب شولاپوری ؔ نے اپنی مزاحیہ نظم’’ایسا کاں رہتے کیا؟‘‘ اور ایوب نلامندو نے دکنی نظم ’’سمجھ جا بیٹی ‘‘ سنا کر حاضرین سے داد حاصل کی ۔ بزرگ شاعر بشیر پروازؔنے اردو کی کتابیں خرید کر پڑھنے کا مشورہ دیا اور سولاپور میں ایک بھی اُردو اخبار نہ چلنے پر افسوس کا اظہار کیا۔
صدرِ جلسہ پرنسپل ڈاکٹر اقبال تامبولی نے اردو زبان کی مٹھاس کو محسوس کرنا ہو تو اُردو ادب میں موجود ہر قسم کی کتابوں کو اور اخبارات کو پڑھنے پر خاص زور دیا۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر نکہت شیخ نے بحسن و خوبی انجام دیے اور بزم اُردو ادب کے کنوینر کیپٹن ڈاکٹر غوث احمد شیخ نے شکریہ کی رسم ادا کی۔
0 टिप्पण्या
Do not enter this spam link in comment comment box.