قربانی کے تعلق سے مہاراشٹر کے مسلمانوں میں بے چینی بر قرار حکومت مہا راشٹر، جاری کردہ گائڈ لائنس پراز سر نو غور کرے ،مولانا ندیم صدیقی کا مطالبہ




قربانی کے تعلق سے مہاراشٹر کے مسلمانوں میں بے چینی بر قرار 
حکومت مہا راشٹر، جاری کردہ گائڈ لائنس پراز سر نو غور کرے ،مولانا ندیم صدیقی کا مطالبہ 

 ممبئی ۔ 24؍ جولائی ( شیخ امام الدین اشاعتی  ) عید الا ضحی میں قربانی کے تعلق سے حکومت مہا راشٹر کی جا نب سے جاری گئی مبہم گائڈ لائنس پر نارا ضگی کا اظہار کرتے ہوئے جمعیۃ علما مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے کہا کہ حکومت فوری طور پر جاری کردہ گائڈس لائنس پر از سر نو غور کرے اور مسلمانوں کو ان کے روایتی انداز میں قربانی کرنے کی واضح ہدایت جاری کرے انہوں نے مزید کہا کہ گائڈلائنس کے واضح نہ ہونے کی وجہ سے عوام میں تشویش اور بے چینی کا ماحول ہے،جانوروں کے آن لائن خریداری پر طنز کرتے ہوئے مولانا ندیم صدیقی نے کہا کہ قربانی کے جانوروں کا موازنہ دوسرے جا نوروں سے نہیں کیا جا سکتا ہے کیونکہ قربا نی کے جانور کا بے عیب ہو نا ضروری ہے ،خریداری کے وقت دیکھنا پڑتا ہے کہ اس کے دانت آئے ہیں یا نہیں ،ایسے ہی اس میں کوئی ایسا عیب یا نقص تو نہیں ہے جو مذہبی نقطہ نظر سے قربانی کے لئے ممنوع ہے اور یہ چیزیں آن لائن خریداری سے ممکن نہیں ہے ۔ 
مولانا ندیم صدیقی نے کہا کہ قربانی کا مقصد اپنے آپ کو جذبہ خداوندی سے سرشار کرنا، اخلاص و للہیت پیدا کرنا، خواہشات کو بالائے طاق رکھ کر اللّٰہ اور رسول کے احکام بجالانا ہے اور یہ جانور ذبح کرنے سے ہی حاصل ہو سکتے ہیں،حکومتی ہدایت میں علامتی قربانی کرنے کی رائے غیر اسلامی ہے اسلام میں علامتی قربانی کا کوئی تصور نہیں ہے اس قسم کی ہدایت دینا مسلمانوں کے شرعی معامالات میں مداخلت کرنا ہے جسے برداشت نہیں کیا جایا گا حکومت ایسے بے تکی اور مسلمانوں کے جذبات کو بر انگیختہ کرنے والی باتوں سے باز رہے ۔ 
انہوں نے حکومت سے مطابہ کیا ہے کہ جس طرح ملک کی دوسری ریاستوں میں عید الاضحی کے تعلق سے واضح ہدایت جاری کی جا رہیں ہیں اسی طر ح مہا راشٹر میں بھی واضح ہدایات از سر نو جاری کی جائیں تاکہ مسلمان ہمیشہ کی طرح امسا ل بھی قربانی کر سکیں انہوں نے یہ بھی کہا ہم مانتے ہیں کہ یہ حالات امسال عالمی وبا کرونا کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں ،چو نکہ عید الاضحی مسلمانوں کا ایک بڑا تہوار ہے اس اہم مذہبی فریضہ کی ادائیگی میں کسی طرح کی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے اور مسلم سماج میں پھیلی ہوئی بے چینی کو دور کرنے کی کوشش کر نی چاہئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمعیۃ علما مہا راشٹر نے ہمیشہ ملت کے مسائل کے لئے فکر مندرہی ہے اسلئے قر بانی کے مسئلہ پر بھی جمعیۃ علما مہا راشٹر نے اپنے عاملہ کے اجلاس منعقدہ یکم جولائی کو لائحہ عمل طے کیا تھا ۔
مولانا ندیم صدیقی نے کہا ہم وزیراعلی ادھو ٹھاکرے صاحب ،نائب وزیر اعلی اجیت داد پوار صاحب ،محصول منسٹر بالا صاحب تھورات سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ قربانی کے تعلق سے انتظامیہ کو یدایت دیںکہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں اسی طرح کی واضح ہدایات جاری کریں جس طرح دیگر ریاستوں کی انتظامیہ کر رہی ہیں ،اور قر بانی کے عمل میں درآمد مشکلات کو دور کر رہی ہیں۔انہوں نے مینا ریٹی منسٹر جناب نواب ملک صاحب سے بھی مطالبہ کیا ہےکہ سمجھ میں نہ آنے والی باربار وضاحت کرنے کے بجائے مناسب ٹھوس اقدام کریں جس سے بغیر کسی دشواری کے ریاست کے مسلمان بسہولت قربانی کا اہم فریضہ انجام دے سکیں ۔

टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या