ویسٹرن پارک میرا روڈ میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے مکینوں کا شدید مالی نقصان جمعیۃ علماء شمال مغربی زون ممبئی کے وفد کامتاثرہ مقامات کا دورہ

 ویسٹرن پارک میرا روڈ میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے مکینوں کا شدید مالی نقصان 

جمعیۃ علماء شمال مغربی زون ممبئی کے وفد کامتاثرہ مقامات کا دورہ 


   ممبئی ۔12؍ جولائی ( امام الدین شیخ اشاعتی ) گذشتہ دنوں ممبئی و مضافات میںہوئی موسلادھار بارش اور طوفان کی وجہ سے جہاں بے شمار نقصانات ہوئے تھے وہیںمیرا روڈکا ویسٹرن پارک علاقہ جس میں بڑی تعداد میں گجرات سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کی آبادی موجود ہے اس بارش اور طوفان کے وجہ سے نشیب میں واقع مکانوں میں پانی بھر جانے کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیا اور استعمالی کپڑے ،برتن و دیگر ضروری چیزوں کا زبر دست نقصان ہوا ہے ۔ کل گذشتہ 11 اگست بروز منگل کو  مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب صدر جمعیۃ علما ء مہا راشٹر کی ایماء پرجمعیۃ علماء شماء مغربی زون کے نائب صدر مولانا محمد راشد قاسمی پالنپوری مدینہ منزل گورے گائوں،مولانا حنظلہ راج نگر ،یونس بھائی دکا مو من نگر جو گیشوری مولانا عمر بن مولانا عبد الحق صاحب ،عرفان بھائی ،سہیل بھائی و دیگر نے ویسٹرن پارک میرا روڈ پہونچ کر متاثرہ مقامات کا دورہ کرکے متاثرین سے ملاقات کی،صورت حال کا جائزہ لیا اور ان سے اظہار ہمدردی کی۔

 اس موقع پر وفد نےعلاقہ کے اہم ذمہ داران مولانا اشفاق بن مولانا ہارون،قاری عرفان سورتی ،سلیم بھائی میدریا ،اسماعیل بھائی سٹیزن ہوٹل والے و دیگر احباب سے ملاقات ہوئی انہوں نے وفد سے بتایا کہ گذشتہ دنوں ہوئی موسلا دھار بارش اور طوفان کی وجہ سے مکانوں میں پانی بھر جانے کی وجہ سے اشیاء ضروریہ اور کھانے پینے کی تمام چیزیں تباہ و بر باد ہو گئیں تھیں جس کی وجہ سے لوگ انتہائی پریشانی کے عالم میں تھے ،ہم لوگوں نے مقامی طور پر رقومات کا انتظام کرکے لوگوں کے لئے کھانے پینے اور اشیا ضروریہ کا انتظام کیا ہےاور ان کے درمیان راشن کٹس و دیگر ضروری چیزیں تقسیم کیں ہیں ، وفد نے تیقن دیا کہ اگر مزید امداد کی ضرورت پڑتی ہے تو ہم ہر ممکن طریقے پر تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔

टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या