"ماہنامہ تعلیمی سفر لاتور" گوشئہ شمس جالنوی اور ڈاکٹر یوسف صابر کا رسم اجراء
اورنگ آباد 6 ستمبر(شیخ امام الدین اشاعتی)
ماہنامہ تعلیمی سفر لاتور " نے مشہور شاعر شمس جالنوی پر ماہ ستمبر کا اپنا خصوصی شمارہ" ہجوم میں گمشدہ چہرہ" کے عنوان سے شائع کیا ہے، اسی طرح اگست کا خصوصی شمارہ ڈاکٹر یوسف صابر پر "ہجوم میں چہرہ "کے عنوان سے شائع کیا ہے آج دوپہر 2 بجے ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے دفتر مرزا ورلڈ بک ہاؤس کے مشہور پروگرام "مصنف سے ملیے" میں ان دونوں شماروں کا رسم اجراء کا پروگرام عمل میں آیا. پروگرام کی صدارت بزرگ شاعر حضرات رضا جالنوی نے فرمائی. شماروں کا اجراء مہمانوں کے ہاتھوں عمل میں آیا. تعلیمی سفر کے مدیر ڈاکٹر خلیل صدیقی نے اردو زبان اور اس کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں اردو کتابوں اردو رسائل و جرائد کی اشاعت و طباعت بہت صبر آزما اور مشکل مرحلہ ہے، دن بدن اردو سے دوری پیدا ہورہی ہے اس کے موجودہ اردو سماج کو سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے.
پروگرام کے ابتداء میں ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے صدر مرزاعبدالقیوم ندوی نے کہا کہ کہ ہم نے ایک نئے لکھنے والوں، شاعروں ادیبوں اور مصنفین کے لیے ایک پلیٹ فارم " مصنف سے ملیے" کے عنوان سے شروع کیاہے. اورنگ آباد شہر اور باہر سے آنے والے ادیبوں، شاعروں اور دانشوروں سے ملاقات اور گفتگو کی جاتی ہے.. موجودہ دور میں کتابوں کی نشر و اشاعت اور اس کی مارکیٹنگ بڑا مسئلہ ہے. شمس جالنوی پر شائع شمارہ کے مہمان مدیر ڈاکٹر سلیم نواز ہے. مہمانان عطاء اللہ شاہ، احمد خان ایم. اے، ذکی صدیقی،نوجوان شاعر احمد اورنگ آبادی، ڈاکٹر یوسف صابر، ڈاکٹر سلیم نواز حشر جعفرآبادی موجود تھے. پروگرام کو کامیاب بنانے میں مرزا طالب بیگ اور ڈاکٹر اشفاق اقبال نے محنت کی اور مرزا عبدالقیوم ندوی کے شکریہ پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا.
0 टिप्पण्या
Do not enter this spam link in comment comment box.