دارالعلوم دیوبند میں عربی زبان و ادب کے موقر استاذ اور ماہنامہ "الداعی " عربی کے مدیرِ اعلی، استاذِ محترم مولانا نور عالم خلیل امینی کی طبیعت بہت زیادہ علیل ہےـ دو تین دنوں سے سخت بخار کا حملہ ہے، اب تک دیوبند میں ہی علاج ہو رہا تھا، ڈاکٹر کے اصرار پر ضروری چیک اپ کے لیے کل مظفر نگر لے جایا جائے گاـ
مولانا کے شخصی علمی و ادبی امتیاز سے ایک دنیا آگاہ ہے، ان کے جیسی با توفیق شخصیت کا وجود علم و ادب کی دنیا کے لیے نہایت ناگزیر ہےـ مولانا کے شاگرد، ان کے شاگردوں کے شاگرد اور ان کی عربی و اردو کتابوں سے مستفید ہونے والے ہزاروں کی تعداد میں پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں ـ میری تمام احباب سے درخواست ہے کہ ماہِ مبارک کی خصوصی دعاؤں میں مولانا کو ضرور یاد رکھیں ـ اللہ کریم مولانا کے ساتھ خاص کرم کا معاملہ فرمائے اور صحت و شفا عطا
فرمائے ـ
0 टिप्पण्या
Do not enter this spam link in comment comment box.