تلنگانہ حکومت کی طرز پرحکومتِ مہاراشٹرا بھی غیر امدادی اسکولوں کے اساتذہ کو ماہانہ مدد فراہم کرے

 *تلنگانہ حکومت کی طرز پرحکومتِ مہاراشٹرا بھی غیر امدادی اسکولوں کے اساتذہ کو ماہانہ مدد فراہم کرے۔AIITA*





ممبئی (نامہ نگار) غیر امدادی اسکولوں کے تدریسی و غیر تدریسی عملے کو حکومتِ مہاراشٹرا تلنگانہ حکومت کی طرز پر ماہانہ مدد فراہم کرے۔ اس طرح کا مطالبہ آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن AIITA نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی جناب ادھو ٹھاکرے اور وزیر تعلیم ورشا گائکواڈ کو ایک مکتوب ارسال کر کیا ہے۔حال ہی میں ریاست تلنگانہ کی چندر شیکھر راؤ حکومت نے غیر امدادی اسکولوں کے اساتذہ کو ماہانہ امدادی رقم کے ساتھ راشن دینے کا ایک اہم اعلان کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر ریاست میں تعلیمی ادارے  مارچ 2020 سے بند کر دیے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے غیر امدادی اسکولوں میں خدمات انجام دینے والا تدریسی اور  غیر تدریسی عملہ پریشانی کا شکار ہوا ہے۔بلکہ بعض حضرات پر تو فاقہ کشی کی نوبت ہے۔واضح رہے کہ،اس سنگین صورتحال کے پیش نظر آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن AIITA مہاراشٹر نے اپریل مئی 2020  میں مختلف مقامات پر سینکڑوں اساتذہ کو لاکھوں روپے کی مالی مدد کے ساتھ ایک مہینے کا راشن بھی فراہم کیا تھا۔


حکومت کو بھیجے گئے مکتوب میں AIITA کے ریاستی صدر سید شریف سر نے مطالبہ کیا ہے کہ ریاستی حکومت غیر امدادی اسکولوں کے اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کو حالات معمول پر آنے تک ماہانہ -/4000 روپے نقد اور 20 کلو گیہوں, 15 کلو چاول, 5 کلو دالیں, 2 کلو کھانے کا  تیل, اور 5کلو شکر فراہم کرے۔تاکہ فاقہ کشی کی مار چھیل رہے اساتذہ کو راحت مل سکے۔

टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या