ضلع میں آکسیجن کی فراہمی کے لیے جائزہ اجلاس۔۔۔۔دستیاب آکسیجن کو صرف طبی استعمال کے لئے استعمال کریں۔۔ ریاستی وزیر سنجئے بنسوڑے

 ضلع میں آکسیجن کی فراہمی کے لیے جائزہ اجلاس۔۔۔۔دستیاب آکسیجن کو صرف طبی استعمال کے لئے استعمال

ریں۔۔ ریاستی وزیر سنجئے بنسوڑے






لاتور(محمد مسلم کبیر) ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اس دوران آکسیجن کے قلّت کی شکایتوں کی مناسبت سے  ریاست کےوزیر مملکت برائے ماحولیات ، زلزلہ بحالی اور پارلیمانی امور سنجے بنسوڈے نے متعلقہ افسران کا ایک اجلاس طلب کر کے انہیں ہدایت کی کہ وہ ان کورونا متاثرہ مریضوں کو آکسیجن کی فراہمی کا ہر لمحہ جائزہ لیں اور کورونا کے مثبت مریضوں کا خیال رکھیں۔

 وزیر موصوف کلکٹریٹ ہال  لاتورمیں منعقدہ ادگیر اور جلکوٹ تعلقہ میں آکسیجن فراہمی میں ہو رہی تاخیر اور قلت سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر پرتھویراج بی پی، ضلع پریشد کے سی ای او ابھینو بنسل،  ڈپٹی کلکٹر پروین منگشیٹی، تحصیلدار، رامیشور مورے، ضلع میڈیکل آفیسر  ڈاکٹر گنگادھر پرگے، ضلع نائب سرجن ڈاکٹر ہریداس ، بسوراج پاٹل ناگرالکر ، آکسیجن پلانٹ پروڈیوسر موجود تھے۔


وزیر مملکت سنجے بنسوڈ نے کہا کہ ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے۔ آکسیجن کے ذخائر کورونا سے متاثرہ مریضوں کے لحاظ سے فراہمی کے لئے دستیاب ہیں۔مگر اس کے استعمال کی مناسب منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کی۔ وجیہ ، شارڈا اور نانا گیس ایجنسیوں کے ذریعہ ضلع بھر میں آکسیجن فراہم کیا جارہا ہے۔  آج ، وزیر مملکت بنسوڈ نے آکسیجن سپلائی پروجیکٹس کابھی دورہ کرکے ان کا معائنہ کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی اور تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ان تینوں ایجنسیوں کے ذریعہ تیار شدہ آکسیجن کو صرف ضلع میں طبی علاج کے لئے استعمال کریں۔انہوں نے ضلع میں تینوں آکسیجن سپلائی کرنے والوں سے بھی اپیل کی کہ وہ پوری صلاحیت  و قوت سے آکسیجن تیار کریں۔

وزیر مملکت مسٹر سنجے بنسود نے ضلع میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے بارے میں تفصیل سے تبادلہ خیال کیا اور تجویز پیش کی کہ اُدگیر میں رمیڈسیور انجیکشن کی فراہمی کے لئے کسی ایجنسی کی تقرری کے لئے بھی کارروائی کی جائے۔  اس وقت متعلقہ محکمہ کے تمام افسران موجود  تھے۔


Md.Muslim Kabir,

Latur Dist.Correspondent,

Urdu Media

9175978903/9890065959

alkabir786@gmail.com

टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या