بیڑ کے سمشان بھومی۔قبرستان بچاؤ جن آندولن تنظیم حرکت میں اور تلنگانہ کے ایل.ایم.ایم گروپ نے کھٹکھٹایا وزیر اعظم اور وزیر اعلی کا دروازہ۔۔

 

  بیڑ مہدویہ دائرہ قبرستان کے خبر کا اثر۔۔۔
________________________________________
بیڑ کے سمشان بھومی۔قبرستان بچاؤ جن آندولن تنظیم حرکت میں اور تلنگانہ کے ایل.ایم.ایم گروپ نے کھٹکھٹایا وزیر اعظم اور وزیر اعلی کا دروازہ۔۔ 
________________________________________
لاتور (محمد مسلم کبیر)گزشتہ چند روز سے بیڑ شہر کے مومن پورہ علاقے میں واقع مسلم مہدویہ دائرہ قبرستان کی اراضی پر ہوئے غیر مجاز قبضہ جات، مقامی بلدیہ کی جانب سے قبرستان کے احاطے میں موجود کنویں کو بند کئے جانے اور حصار بندی کی بدحالی کے ضمن میں تمام اخبارات میں خبریں شائع ہوئی تھیں۔جس کے بعد اس دائرے قبرستان کے تحفّظ اور جماعت انجمن مہدویہ بیڑ کے مطالبات کے مدّنظر مقامی اور بیرونی تنظیمں ہر ممکن تعاون کے لئے آگے آ رہی ہیں۔
سمشان بھومی۔قبرستان بچاؤجن آندولن کے ریاستی صدر بپا سونونے،راجہ رام جادھو،بیڑ ضلع صدر انیل کمار چاندنے،مجلس اتحادالمسلمین کے قائد سید الیاس نے قبرستان پہنچ کر تمام حقائق کا جائزہ لیا۔جماعت انجمن مہدویہ بیڑ کے کارگزار صدر ایس۔ایم یوسف اور نایب صدر شیخ محمد عقیل نے حقائق اور مطالبات سے آگاہ کیا۔جس پر جن آندولن کے عہدیداروں نے ہر قسم کی قانونی تعاون بلکہ بروقت احتجاج کرنے کی پیشکش بھی کی۔
       تلنگانہ ریاست کی فعال سماجی تنظیم ایل،ایل، ایم گروپ نے تو بیڑ کے مومن پورہ علاقے میں واقع مسلم مہدویہ دائرہ قبرستان کی اراضی پر ہوئے غیر مجاز قبضہ جات،مقامی بلدیہ کی جانب سے قبرستان کے احاطے میں موجود کنویں کو بند کئے جانے  اور حصار بندی کی بدحالی کے ضمن میں وزیر اعظم نریندر مودی اور ریاست کے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے کو اپنے  دو علحیدہ مکتوب کے ذریعے راست مخاطب کرتے ہوئے قوم مہدویہ اسلامیہ کے اس 450 سالہ قدیم دائرے کی حفاظت اور اس کی عظمت کو برقرار رکھنے کے لئے فوری اقدامات اٹھانے اور بلدیہ بیڑ کو احکامات جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تلنگانہ کے ایل.ایم.ایم گروپ کے چیئرمین سیّد علی دلاور نے ہمارے نمائندے محمد مسلم کبیر سے راست بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ،بیڑ کے اس دائرے میں حضرت امامنا سیّد محمد جونپوری مہدی موعود علیہ السلام کے پڑ پوتے حضرت بندگی میاں سیّد عالم (رض) بن بندگی میاں سیّد شاہ یعقوب حسن ولایت (رض)کا مزار ہے۔جن کی زیارت کے لئے دنیا بھر سے مہدوی برادرانِ بیڑ شہر میں آتے ہیں۔اس قبرستان کی طرف مقامی بلدیہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے احاطے میں ناجائز قبضہ جات ہو گئے ہیں۔مقامی جماعت کی جانب سے صدر بلدیہ اور رکن اسمبلی کو اس جانب توجہ دلانے اور یادداشتیں پیش کرنے کے باوجود نظر اندازِ کیا جا رہا ہے۔ اس لئے ایل.ایم.ایم گروپ اس معاملے میں اپنا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس معاملے کو ہر ممکن طریقے سے حل کروانے کے حق میں ہے۔جماعت مہدویه بیڑ کے صدر ایس ایم یوسف نے بتایا کہ چونکہ بیڑ میں مہدوی برادری اقلیت میں ہے۔اس لئے دیگر مقامات کے برادران کا تعاون فطری بات ہے۔حالانکہ مقامی بلدیہ کے دفتر میں پراپرٹی کارڈ درج ہے۔جس میں حدود اربعہ اور قبرستان اراضی کا رقبہ بھی درج ہے۔لہٰذا اس لحاظ سے فیصلہ کرنا اخلاقی ذمےداری ہے۔ لیکن محض سیاسی داؤں پیچ کے سبب اس مسلے کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔اور اب ہم نے مقامی اور بیرونی سیاسی، سماجی قائدین کے تعاون سے اپنے حقوق کو حاصل کرینگے۔











تصاویر۔۔۔۔ 
1- جن آندولن کے اراکین 
2- ایل۔ایم۔ایم کے سیّد علی دلاور

Md.Muslim Kabir,
Latur Dist.Correspondent,
Urdu Media
9175978903/9890065959
alkabir786@gmail.com

टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या