خبر برائے اشاعت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خادِ مانِ اردو فورم ، سولاپور کے زیرِ اہتمام یومِ اردو کے موقع پر جلسہ تقسیمِ انعامات اور اردو ایچیورس ایوارڈ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سولاپور۔ (نامہ نگار) ۔ خادِمانِ اردو فورم، سولاپور کے زیرِ اہتمام امسال بھی بڑے تزک واحتشام کے ساتھ عشرہء اردو منایا گیا ۔جس میں مختلف اصنافِ اور تدریسی تکنیک کے فروغ کے لیے مقابلے منعقد کیے گئے، اردو میڈیم کے اور اردو ذریعہ تعلیم سے اعلا مقام حاصل کرنے والی شخصیات کو " اردو ایچیورس ایوارڈ " نیز تقسیم اسناد کا پروگرام ڈاکٹر فرزانہ شیخ ( پرنسپل مہیلا مہا ودھیالیہ سولاپور)کے زیرِ صدارت ہوٹل سمرُدھی کے خوبصورت اور وسیع ہال میں منعقد کیا گیا۔
پروگرام کا آغاز فورم کے ڈائریکٹر ناصرالدین اشرفی الندکر کے تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ بعدِ ازاں صدرِ جلسہ اور مہمانِ خصوصی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ان کی خدمت میں گلہائے عقیدت پیش کرکے پرتپاک استقبال کیا گیا۔فورم کے سکریٹری ڈاکٹر شفیع چوبدار نے فورم کا تعارف نیز سال بھر کے مختلف سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔ محترم وقار احمد شیخ(فورم کے صدر)نے فورم کے خدمات پیش کرتے ہوئے" اردو ایچیورس ایوارڈ " یافتہ ڈاکٹر شفیق الرحمن کے طبی و سماجی خدمات کی بے حد تعریف کی۔ان کے قابلِ قدر طبی و سماجی کے پیشِ نظر ہی انھیں فورم کی طرف " اردو ایچیورس ایوارڈ سے سرفراز کیا جا رہا ہے ساتھ ہی ساتھ اردو میڈم "گولڈ میڈلسٹ" طلبہ کی پذیرائی کرتے ہوئے ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ مادری زبان اردو سے تعلیم حاصل کرکے ہی اعلا مقام اور اعلا عہدوں تک رسائی کر سکتے ہیں اس لیے اپنی مادری اردو سے ہی تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی اور یہ بھی کہا کہ سولاپور میں جتنے بھی نامور مسلم ڈاکٹرس ہیں سبھوں نے اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کی ہے انھوں نے فخریہ انداز میں یہ بھی کہا کہ ان کے خاندان میں سات ڈاکٹرس کا ذریعہ تعلیم اردو رہا ہے اور آج بھی ہمارے خاندان کے افرد اُردو میڈیم میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔
مہمانِ خصوصی محمد حنیف پیر زادے صاحب نے بے حد خوشی محسوس کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ اردو میڈیم کے طلبہ اردو مضمون کے علاوہ دیگر مضامین میں بھی گولڈ میڈل حاصل کرکے اپنا لوہا منوا رہے ہیں ۔خادمان اردو فورم کے خدمات کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
صدارتی خطبہ پیش کرتے ہوئے پرنسپل ڈاکٹر فرزانہ شیخ نے کہا کہ مادری زبان سے ہی طلبہ اپنے مضامین کو گہرائی سے آسانی کے ساتھ سمجھ پاتے ہیں۔فورم اردو کے تعلق سے منفرد اور تعمیری پروگراموں کے ذریعے طلبہ و اساتذہ کے لیے مختلف مقابلوں اور ورکشاپس سال بھر منعقد کرکے اردو کی ترقی و ترویج کے لیے کوشاں ہے اس کی بھر تعریف کی۔ پنیہ شلوک اہلیہ دیوی ہولکر یونیورسٹی سولاپور سے گولڈ میڈل حاصل کرنے والی طالبات یاسمین محمد شریف شیخ ۔( بی ۔اے۔اردو ۔ ) تنظیم عبدالکریم شیخ۔( بی۔اے۔جغرافیہ) سیمرن یاسمین سید (بی۔اے۔ ہندی)، عقصا انجوم ابراہیم باغبان (بی۔اے۔ جیولاجی)، کو بھی اچیور ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس موقع پر فورم کے نائب صدر ایوب نلامندو، کوآرڈینیٹر رفیق خان ، شفیع کیپٹن، عبدالمنّان شیخ،شکیل قادری، مظہر الوڑی، اقبال باغبان ،سراج بیجاپورے، سلطان جانواڑکر، الہی جمعدار اور دیگر معزز حضرات و خواتین موجود تھے۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں عمران قریشی نے بے حد محنت کی۔پروگرام کی نظامت ڈاکٹر شفیع چوبدار اور ناصرالدین اشرفی الندکر نے بخوبی انجام دیے۔عبدالمنّان شیخ کے اظہار تشکّر کے بعد پروگرام اختتام پذیر ہوا۔
0 टिप्पण्या
Do not enter this spam link in comment comment box.