ڈاکٹروں کی ہمت افزائی کے لئے جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب کے ہاتھوںڈاکٹروں کے در میان250 پی پی کٹس تقسیم








کرونا وائرس سے لڑنے والے ڈاکٹروں کی ہمت افزائی کے لئے 
جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب کے ہاتھوںڈاکٹروں کے در میان250 پی پی کٹس تقسیم 
 ممبئی ۔ 16 ۔ جون (شیخ امام الدین اشاعتی  ) عالمی وباء کرونا وائرس کے روک تھام اور اس کے سدباب کے لئے جمعیۃ علماء مہا راشٹر لاک ڈائون کے پہلے ہی دن سے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے اب تک کروڑوں روپئے کے ذریعہ حالات سے دوچار پریشان حال لوگوں کے درمیان اشیاء ضروریہ پر مشتمل راشن کٹس تقسیم کئے جا چکے ہیں ،اور اب کرونا وائرس سے متاثر مریضوں کا علاج کرنے اور دن رات ایک کرکے اس مہلک بیماری سے لڑنے والے ڈاکٹروں کی ہمت افزائی کے لئے آ ج یہاں بیڑ ضلع کے تعلقہ منجھلے گائوں ،پاتوڑو اور دیگر اضلاع و تعلقوں میں سرکاری ،نیم سرکاری اسپتالوں اور پرائیویٹ پریکٹس کرنے والےڈاکٹروں کے درمیان جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب نے 250 پی پی کٹس تقسیم کیا ،اس موقع پر صدر محترم کے علاوہ قاری سعد بن اسلم صدر جمعیۃ علماء تعلقہ منجھلے گائوں  ،ڈاکٹر وسیم صاحب ودیگر موجود تھے ۔ 
واضح رہے کہ ملک میں لاک ڈاون کے اول دن سے ممبئی سمیت ریاست مہاراشٹر کے بیشتر اضلاع اور تعلقوں میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی ہدایت کے مطابق ضلعی شہر ی اور تعلقہ جمعیتوں کی جانب سے بلا تفریق مذہب وملت راشن کٹس کے ذریعہ ضرورت مندوں کی امداد کی گئی۔ لاک ڈاون اور کارو بار بند ہونے کی وجہ سے یومیہ اجرت کرنے والے مزدور ،چھوٹے اور متوسط کاروبار کرنے والے افراد انتہائی پریشا ن اور بھکمری کےشکارتھے۔ جمعیۃ کی جا نب سےایسے لوگوں کے درمیان اشیاء خورد ونوش پر مشتمل راشن کٹس تقسیم کئے گئے اور انہیں راحت پہونچانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی۔ رمضان المبارک میں روزے دار مسلمانوں کے کے لئے افطار و سحر کا نظم کیاگیا او افطار و سحری کا باضابطہ پکوان کرکے حکومتی پابندیوں کی رعایت کرتے ہوئے تقسیم کیا گیا جس سےہزاروں لوگوں نے استفادہ کیا اور دعائیں دیں۔ 
آج یہاں ڈاکٹروں کے درمیان پی کٹس تقسیم کے موقع پر صدر محترم مولانا ندیم صدیقی نے کہا کہ جب بھی انسانیت پر کوئی آفت مصیبت یاحالات آئے ہیں تو جمعیۃ علما  مہا راشٹرنے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بلاتفریق مذہب آگے بڑھ کر ان کی خدمت کی ہے اور اپنا تعاون پیش کیا ہے اس وقت ہمارا صوبہ مہا راشٹر کرونا وائرس جیسی مہلک بیماری سے جوجھ رہا ہے ،مریضوں کی تعداد لاکھوںتک پہونچ چکی ہے ،ہزاروں لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں ،اس بیماری کو لےکر ہر طرف خوف و ہراس کا ماحول بنا ہوا ہے ،اس کے باوجو د دن رات ایک کرکےعوام کے تحفظ کے لئے خدمت پر مامور ڈاکٹر صاحبان اپنی جانوںکو جوکھم میں ڈال کر مریضوں کا علاج کررہے ہیں اور انہیں زندگی بخش رہے ہیں ،اس لئے ہم ان کے  ہمت کی داددیتے ہیں اور ان کی خدمات سلام کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ ان کی ہر اعتبار سے حفاظت فر مائے،اور پورے ملک سے اس وبا کا خاتمہ فر مائے۔

टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या