سلطان الہند خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کی شخصیت پر
بدبخت اینکرامیش دیو گن کی دریدہ دہنی ناقابل برداشت ہے
حکومت اسے فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے ۔ مولانا ندیم صدیقی کا مطالبہ
ممبئی ۔17؍ جون ( امام الدین اشاعتی) ہندوستان کے مشہور داعی ،مبلغ ،صوفی با صفا ،امن و محبت اور قومی یکجہتی کے بے مثال سلطان، خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ؒکی شخصیت پر بدنام زمانہ ،سنگھی اینکر امیش دیو گن نے جس طرح کی دریدہ دہنی اور بکواس کیا ہے وہ ناقا بل بر داشت ہے ۔ ہم پر زور الفاظ میں اس کی مذمت کر تے ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی ،وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مردود کو فورا گرفتار کیا جائے اور اسے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ وہ دوبارہ اس قسم کی حرکت کی جرأت نہ کر سکے ۔ مذ کورہ بالا باتیں جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولاناحافظ محمد ندیم صدیقی نے اخبارات کے لئے جاری کردہ اپنے بیان میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا حضرت خواجہ اجمیریؒ ملک بھر میں اسلامی تعلیمات اور انسانی اقدار کے عظیم داعی اورروحانی پیشوا کے طور پر اپنی منفرد شناخت اور بلند مقام رکھتے ہیں‘ بلا لحاظِ مذہب و ملت‘ ہندوستان بھر کے لوگ چاہے وہ مسلم ہوں یا ہندو سب ان سے عقیدت و محبت رکھتے ہیں اور حد درجہ ان کا احترام کرتے ہیں ‘ ٹی وی اینکر کے اس ہتک آمیز مذموم بیان سے ہر انسان کو قلبی اور ذہنی اذیت پہنچی ہے۔یہ بات انتہائی تشویشناک ہے کہ فرقہ پرست عناصر کا نشانہ مدارسِ اسلامیہ کے بعد اب خانقاہی نظام اور درگاہیں ہیں‘ اس لیے اس واقعہ کی جس قدر بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ،حکومت کو ایسے شر پسند نیوز چینلس اور اینکرس کےخلاف سخت قانونی کارروائی کرنی چاہئے بصورت دیگر اسکے نتائج برے ہو سکتے ہیں ۔
مولانا ندیم صدیقی نے مزید کہا کہ ٹی وی چینلوں کے ذریعہ سنگھی مزاج اینکرس وقتا فوقتا اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اشتعال انگیز خبریں چلانے کے عادی سے ہوگئے ہیں،پہلے انہوں دار العلوم دیوبند ،پھر تبلیغی جماعت اور اب ہندوستان کے مشہور بزرگ خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ؒ کے خلاف کردار کشی اور گستاخی کی ہے ،اس لئے ایسے گستاخوں اور دریدہ دہنوں کوکیفر کردار تک پہونچانے اور قرار واقعی سزا دلانا نےکے لئے سخت قدم اٹھانے کی ضرورت ہے ،ہم حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ امیش دیوگن جیسے ملعون کو فوری طور پرگرفتار کیا جائے اور سخت ترین سزا دی جائے۔ہم تمام مسلمانوں خاص طور پرجمعۃ علما ء کے ذمہ داروں سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے قریبی پولیس اسٹیشن میں اس چینل نیوز 18 انڈیااور اینکر کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے ،اور گرفتار ی کا مطالبہ کیا جائے۔
0 टिप्पण्या
Do not enter this spam link in comment comment box.