کورونا جیسی خطرناک بیماری میں مستعدی سے خدمت انجام دینے والے پولیس افسران، اہلکاروں کو جمعیۃ علماء نے دیسی منصوری جوشاندہ(کاڑھا) بطور عطیہ



کورونا جیسی خطرناک بیماری میں مستعدی سے خدمت انجام دینے والے پولیس افسران، اہلکاروں کو
جمعیۃ علماء نے دیسی منصوری جوشاندہ(کاڑھا) بطور عطیہ دیا 
دھولیہ۔ ۷/ جولائی (شیخ امام الدین اشاعتی ) کورونا وائرس جیسی خطر ناک بیماری کے پیش نظراور اس کے بڑھتے اثرات سے جہاں لوگ تشویش میں مبتلا ہیں وہیں جمعیۃ علما ء ہند کے ارکین و احباب متاثرین کی مدد و اعانت کرنے میں مصروف ہیں،اس ضمن میں آج یہاں جمعیۃ علماء مہا راشٹر کےصدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب کی ایماء پراس مہلک وباء میں بھی مستعدی کے ساتھ شہر و ضلع دھولیہ میں خدمت انجام دینے والے پولیس افسران، اہلکاروں کوجمعیۃ علماء ضلع دھولیہ کی جانب سے ڈاکٹر وحکیم محمدعمران انصاری نے یونانی کالج منصورہ جوشاندہ کے طرز پر تیار کیا گیا ''دیسی منصورہ جوشاندہ(کاڑھا)بطور عطیہ دیا گیا۔
آج بروز منگل کو سٹی پولیس کے احاطے میں جمعیۃعلماء ضلع دھولیہ کے صدر مفتی سید محمد قاسم جیلانی کی رہنمائی اور ضلع ایس پی چینمئے پنڈت کی قیادت میں کورونا جیسی خطرناک بیماری میں مستعدی کے ساتھ شہر میں خدمت انجام دینے پولیس افسران، اہلکاروں کی ''ہمت افزائی'' تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔اس تقریب میں جمعیۃ علماء ضلع یونٹ کی جانب سے اپنی صحت و جان کی پرواہ کئے بغیر شہریان کی صحت و جان کی فکر کے لئے رات دن ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس افسران، پولیس اہلکاروں کی کورونا بیماری سے حفاظت اور قوت مدافعت بڑھانے کے لئے مالیگاؤں کے یونانی کالج کے تیار کردہ منصوری یونانی جوشاندہ (کاڑھا)کی طرز پر شہر کے معروف ڈاکٹر و حکیم محمد عمران انصاری کا تیار کردہ یونانی دیسی منصورہ جوشاندہ (کاڑھا)سیکڑوں کی تعداد میں پاؤچ بطور عطیہ تقسیم کئے گئے۔
اس موقع پر ضلع ایس پی چینمئے پنڈت نے پولیس کی خدمات کی قدر کرنے اور تندرستی، وصحت مندی کے لئے دیسی جوشاندہ مفت دئیے جانے پر جمعیۃ علماء ضلع یونٹ کے  عہدیداران و اراکین اور ان کی پوری ٹیم کا ساتھ ہی جوشاندہ تیار کرنے والے ڈاکٹر و حکیم محمد عمران انصاری کا شکریہ ادا کیا۔شہر میں جب کبھی وبائی بیماری، سیلاب، قحط سالی، فساد و دیگر حالات پیش آئے ہیں جمعیۃعلماء نے ان حالات میں رفاہی کام انجام دے کر انسانیت کا فرض ادا کیا ہے اور کرتے آرہی ہے۔شہر و ضلع میں امن امان کے لئے ہندو مسلم اتحاد کے لئے جمعیۃعلماء کی خدمات کو پولیس انتظامیہ اور شہریان کبھی فراموش نہیں کرسکیں گے۔ضلع ایس پی نے جمعیۃ کے ضلعی صدر مفتی سید محمد قاسم جیلانی اور پوری ٹیم کا اس موقع پر شکریہ ادا کیا،مستقبل میں بھی جمعیۃعلماء کا اسی طرح سے پولیس انتظامیہ اور شہر و ضلع میں فلاحی کاموں کا جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی۔
مفتی قاسم جیلانی نے کورونا جیسی مہلک خطرناک وبائی بیماری میں شہریان کی جان و صحت کی فکر کے لئے اپنی جان و صحت کی پراوہ کئے بغیر مستعدی کے ساتھ ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس انتظامیہ کوجمعیۃ علماء اور شہریان کی جانب سے مبارک باد پیش کیا،تندرست و صحت مندی کے لئے دعا کیں،ڈاکٹر وحکیم محمد عمران انصاری نے جو جوشاندہ تیار کیا اس میں استعمال کی جانے والی جڑی بوٹیاں، دواؤں سے پولیس کو 7روشناس کیا۔اس کے استعمال کا طریقہ سمجھایا۔معلوم ہوکہ شہر میں جتنے بھی پولیس اسٹیشن ہیں ان میں مامور سبھی پولیس افسران اور پولیس اہلکاروں کو یونانی دیسی منصورہ جوشاندہ مفت دیا جانے والا ہے اس پروگرام میں جمعیۃعلماء ذمہ داران جمعیۃ علماء کے نائب صدر حاجی غفران سیٹھ پوپٹ والے عبدالاحد اسعدی، راجو رستم، عالمگیر ماسٹر، حسین پھلے سیٹھ، انیس احمد، شاہد سر،جمیل میٹھائی،شمس الضحی ٹیلر، رضوان الدین سر وغیرہ موجود تھے۔

टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या