ثمر قومی ویبنارسیریز (30 روزہ آن لائن لیکچر سیریز)کی افتتاحی تقریب کا انعقاد۔ مالیگائوں ناسک ۔(شیخ امام الدین اشاعتی )طلبا اور اساتذہ کی رہنمائی کا کام ویبنار کے بعد بھی مسلسل جاری رہے گا۔اشفاق عمر

 ثمر قومی ویبنارسیریز (30 روزہ آن لائن لیکچر سیریز)کی افتتاحی تقریب کا انعقاد۔

مالیگائوں ناسک ۔(شیخ امام الدین اشاعتی )طلبا اور اساتذہ کی رہنمائی کا کام ویبنار کے بعد بھی مسلسل جاری رہے گا۔اشفاق عمر







5 ؍ اگست 2020 بروز بدھ دوپہر 3؍ بجے آن لائن ہوتے ہوئے زوم ایپ کی مدد سے ثمر قومی ویبنار سیریز (30 روزہ آن لائن لیکچر سیریز)کی افتتاحی تقریب صدرِ جلسہ محترم علی ایم شمسی صاحب (خطیب کوکن) کی سرپرستی میں انجام پذیر ہوئی۔ مہمانانِ خصوصی میں محترم منورپیربھائی (پونا)، محترم لیاقت خان (ممبئی)، محترم تنویر منیار(یو۔ کے۔) ، محترم کے سی نائیکواڑی(بنگلور)، پرنسپل محمد نسیم قریشی (مالیگاؤں)،محترمہ ناہید قریشی (ممبئی)، محترمہ تبسم ناڈکر(ممبئی) ، محترم خلیل صدیقی(لاتور)،محترم رفیق شیخ صاحب(ممبئی)، محترمہ شاہ تاج(پونا)، محترم جمیل کامل (ممبئی)،محترمہ یاسمین سروے (ممبئی) سمیت کئی معروف ہستیاں موجود تھیں۔

اس آن لائن سیمینار کی ابتدا  میں ویبنار کے کنوینر محترم اشفاق عمر(مالیگاؤں)نے ثمر قومی ویبنار سیریز (30 روزہ آن لائن لیکچر سیریز) کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے بتایا کہ 30 روزہ ویبنار سیریز میں مختلف کورسیز کے لیے ملنے والی اسکالر شپ اسکیموں، اعلیٰ تعلیم میں داخلے کے لیے ہونے والے مقابلہ جاتی امتحانات(داخلہ امتحانات) اور اعلیٰ سروسیز پانے کے لیے ہونے والے مقابلہ جاتی امتحانات کی تفصیلی معلومات دی جائے گی۔انہوں نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ قابل اور ذہین طلبا کے لیے بے شمار اسکالرشپ اسکیمیں موجود ہیں مگر ان کی معلومات عام نہ ہونے کی وجہ سے ہم ان کے فوائد سے محروم رہ جاتے ہیں۔ اسی طرح اعلیٰ تعلیم کے اداروں میں داخلہ حاصل کرنے کے لیے اور اعلیٰ سروسیز کے لیے ہونے والے امتحانات کی تیاری کے طریقوں کا صحیح علم نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے بچے ان امتحانات میں کامیابی حاصل نہیں کرپاتے۔ انہوں نے امید جتائی کہ ان شااللہ اس وبینار سیریز سے طلبا اور ان کے سرپرستوں کو کافی فائدہ ہوگا۔ واضح ہوکہ کسی بھی میڈیم میں پڑھنے والاطالب علم یا اس کا سرپوست جو اردو ؍ ہندی سمجھ سکتا ہو، اس ویبنار میں شریک ہوسکتا ہے۔ کوئی بھی جونیئر کالج،انڈرگریجویٹ، گریجویٹ طالب علم یا سرپرست گھر بیٹھے اپنے موبائل یا کمپیوٹر پر انٹرنیٹ کی مدد سے اس لیکچر سیریز (ویبنار سیریز) میں شریک ہوسکے گا۔اس ویبنار میں شریک ہونے کے لیے طلبا ؍ سرپرستوں کو گوگل فارم بھرنا ہوگا۔ اس کے لیے وہ اشفاق عمرسے واٹس اپ نمبر 7385383867پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

محترم منور پیر بھائی صاحب نے اپنے کلیدی خطبے میں سول سروسیز امتحان کے حالیہ نتائج پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ہمارے بچے جس نہج پر محنت کررہے ہیں، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ آئندہ برسوں میں ان سروسیز میں ہماری تعداد بڑھے گی۔ محترم نسیم قریشی نے طلبا کی حوصلہ افزائی کی اور ایسے پروگراموں کو مسلسل جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔برطانیہ سے تشریف فرما محترم تنویر منیار نے اپنی مخاطبت میں کورونا وبا کے اس دور میں ایسے رہنمائی سیریز کے انعقاد پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا۔ ہمیں کامیابی حاصل کرنے کے لیے بھرپور محنت کرنا ہوگا۔ محترم خلیل صدیقی نے اپنی حوصلہ افزا باتوں سے دلوں میں امید کی جوت جگا دی۔ بیڑ سے محترم شفیع انوری نے امتحانات کی تیاری کے طریقوں پر مختصر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں واثق نوید صاحب (کھام گاؤں)، انصاری عارف حسین صاحب(مالیگاؤں) سمیت کئی معززین نے اپنی باتیں پیش کیں۔ تکنیکی وجوہات کی بنا پر صدر نشین اپنی صدارتی تقریر نہیں پیش کرسکے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں پروگرام کی افادیت کا ذکر کرتے ہوئے اس کئی کامیابی کے لیے دعائیہ کلمات ادا کیے۔تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے محترم کے سی نائیکواڑی(بنگلور) ویبنار سے مخاطب نہ ہوسکے جس کا افسوس ہے۔ویبنار میں پوچھے گئے سوالوں کا اشفاق عمر نے تشفی بخش جواب دیا۔اشفاق عمر کے شکریہ کے کلمات کے ساتھ ثمر قومی ویبنار سیریز (30 روزہ آن لائن لیکچر سیریز)کی افتتاحی تقریب کے خاتمے کا اعلان ہوا۔

टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या