تبلیغی جماعت کے حق میں ممبئی ہائی کورٹ کےمنصفانہ فیصلہ سے میڈیا کا پرو پیگنڈہ بے نقاب
ملک بھر میں تبلیغی جماعت کے کارکنان پر درج گئےمقدمات کو خارج کیاجائے ۔جمعیۃ علماء مہا راشٹر
ممبئی ۔ 24 اگست ( شیخ امام الدین اشاعتی ) ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آبادبنچ کے ذریعہ تبلیغی جماعت کے حق میںدیئے گئے منصفانہ فیصلے سے میڈیا کا پرو پیگنڈہ بے نقاب ہو گیا ہے اور عدالت نے اپنے فیصلے میں جن نکات پر روشنی ڈالی ہے ان سے فرقہ پرستی اور فاشزم کو مایوسی اور شکست ہوئی ہے اور انصاف کے طلب گاروں کو فتح ملی ہےجمعیۃ علمامہا راشٹر اس فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ملک بھر میں تبلیغی جماعت کے کارکنان پر درج گئےمقدمات کو خارج کیاجائے۔
جمعیۃ علما مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے کہا کہ عدالت نے اپنے فیصلے میںجن امور کی وضاحت کی ہے اس کے ذریعہ نہ صرف سرکار کو جگانے کا کام کیا ہے بلکہ ملک کے وقار، اس کے آئین، اس کی عظمت اور عظیم روایات کے تئیں اس کے غیر ذمہ دار انہ رویے پر اسے خبر دار بھی کیا ہے۔ عدالت نے سرکار کو اپنی خامیوں کی اصلاح کی دعوت دی ہے جو خیر مقدم کے لائق ہے۔عدالت کا یہ ریمارکس بھی انتہائی اہم ہے جس میں معززججس جسٹس ٹی وی نالا واڈے اور جسٹس ایم جی سیولکر کی بنچ نے کہا کہ ان افراد کو عملا نشانہ بنایا گیا اور ان کے خلاف یہ کاروائی محض اس لئے کی گئی کیونکہ ایک مخصوص مذہب سے ان کا تعلق تھا ۔
مولاناندیم صدیقی نے مزید کہا کہ جمعیۃ علمامہا راشٹر نے ہمیشہ ملک کے آئین کے تحفظ کی ذمہ داری ادا کی ہے، وہ کسی بھی مظلوم پر ظلم ہوتے نہیں دیکھ سکتی۔ جب سےتبلیغی جماعت کا معاملہ سامنے آیا، تب سے آج تک جمعیۃ علماء سیاسی، سماجی اورقانونی ہر محاذ پر ان کی مدد کرتی رہی ہے ،ملک میں لاک ڈائون کے نفاذ کے فوری بعد نوی ممبئی میں کام کررہی انڈونیشائی تبلیغی جماعت کے جن 12 لوگوں کو گرفتار کر لیا گیاتھا جمعیۃ علما مہا راشٹر نے قانونی کاروائی کرکے ممبئی خصوصی عدالت سے ضمانت پر رہاکرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا ،اس کے علاوہ ریاست کے مختلف مقامات پر جیلوں میں بند کئی غیر ملکی جماعتیوں کو رہائی دلائی گئی تھی اس وقت بھی ان کے کیسس باندرہ ،و ممبئی کی خصوصی عدالتوں میںچل رہے ہیں ۔ جمعیۃ علماء مہا راشٹر مرکزی و ریاستی سرکاروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ تبلیغی جماعت کے خلاف ملک میں جہاں بھی مقدمہ دائر ہے، وہ بلاتاخیر واپس لیا جائے اور جو لوگ جیلوں میں بند ہیں ان کو رہا کیا جائے۔
0 टिप्पण्या
Do not enter this spam link in comment comment box.