بابائے اردو مولوی عبدالحق کی یومِ وفات پر یوسف صابر کی کتاب "میرے ہم سفر" کا رسم اجراء*

 *بابائے اردو مولوی عبدالحق کی یومِ وفات پر یوسف صابر کی کتاب "میرے ہم سفر" کا رسم اجراء*

اورنگ آباد 16 اگست 




بابائے اردو مولوی عبدالحق کو ان کے  یومِ وفات 16 اگست پر یاد کیا گیا، ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ مختصر تقریب میں ڈاکٹر یوسف صابر (مدیر عکس ادب اورنگ آباد) کی خاکوں پر مشتمل کتاب " میرے ہم سفر" کا رسم اجراء قاضی نوید صدیقی (صدر شعبہ اردو مولانا ابوالکلام آزاد کالج اورنگ آباد) کے ہاتھوں عمل میں آیا. نشست کی صدارت سید عطاء اللہ شاہ (مؤظف، اکاؤنٹ آفیسر)  نے فرمائی.  کتاب پر اظہار خیال کرتے ہوئے قاضی نوید نے کہا کہ اردو زبان کے حوالے سے پوری دنیا میں بابائے اردو مولوی عبدالحق کا نام بڑے عزت و احترام سے لیا جاتا ہے.. ان کے مشہور زمانہ کتاب "چند ہم عصر" جو خاکوں کا مجموعہ ہے اس میں ایک عام انسان کو بھی جگہ دی گئی ہے جیسے "نام دیو مالی" پر ان کا خاکہ بہت مشہور ہے.. حسن اتفاق کہ آج ان کی وفات پر جس کتاب کا رسم اجراء عمل میں وہ بھی خاکوں کی ہی کتاب ہے.  ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے صدر مرزاعبدالقیوم ندوی کہا کہ موجودہ دور میں اردو کتابوں، رسائل و جرائد کی نکاسی بڑا مشکل کام ہے.. خصوصاً کتابوں کے طباعت و اشاعت کے مسائل، کتاب شائع ہونے کے بعد اس کی تشہیر و ترسیل کے ساتھ کتابوں کا رسم اجراء بڑا دشوار گزار مرحلہ ہوتا ہے.. اس لیے  ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن نے مرزا ورلڈ بک ہاؤس پر ایک گوشہ و سلسلہ " مصنف سے ملیئے" کا شروع کیا ہے.. جہاں نئے لکھنے والوں کو پلیٹ فارم مہیا کرایا جاتا ہے..  صدارتی خطاب میں عطاء اللہ شاہ مصنف کو ان کی کتاب پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ  ڈاکٹر یوسف صابراردو زبان و ادب کے فروغ کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں انہوں اردو زبان و ادب کے فروغ میں غیر مسلم شعراء کی خدمات پر کتابیں لکھیں ہیں.. 

کتاب کے بارے میں تفصیل بتاتے ہوئے یوسف صابر نے کہا کہ اس کتاب کل27 شخصیتوں پر خاکہ ہیں  جن میں کچھ وفات پا چکے ہیں اور کچھ ابھی بقید حیات ہیں. انہوں یہ بھی کہا کہ یہ کتاب ان شخصیات خاکوں پر مشتمل ہے جو میرے ہم سفر رہے. 

پروگرام کی نظامت پربھنی کے مشہور و معروف شاعر شفیع احمد شفیع کی اور کتاب میں ان پر خاکہ لکھنے پر مصنف کا شکریہ بھی ادا کیا.. مہمان خصوصی میں  مشہور شاعر احمد خان (بی اے) موجود تھے.. تقریب کے انعقاد کا اہتمام  مرزا طالب بیگ مینیجر مرزا ورلڈ بک ہاؤس نے کیا. یوسف صابر کے شکریہ پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا..

टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या