ضلعلاتور کے تمام میونسپل کارپوریشن ،بلدیہ اور نگر پنچایت حدود میں امتناعی احکامات جاری
کورونا مریضوں کی شرح میں بڑھتے اضافے کے سبب احتیاطی تدبیر۔۔
لاتور(محمد مسلم کبیر)پچھلے کچھ دنوں سے ضلع لاتور میں کوویڈ 19 کے مریضوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔کوویڈ ۔19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔لہٰذا اس سلسلے میں کچھ اضافی پابندیاں عائد کرنے کی ضرورت ہے ،ضلع کلکٹر وضلعی جسٹریٹ پرتھویراج بی پی نے انسداد متعدی امراض ایکٹ -1897 کو منظور کیا۔ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ 2005 اور فوجداری طریقہ کار ضابطہ 1973۔ ایکٹ کے سیکشن -144 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ضلع لاتور کے میونسپل کارپوریشن / نگرپالیکا / نگر پنچایت علاقے میں 27/ مارچ تا 4 اپریل 2021 تک درج ذیل پابندی کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ .
ضلع لاتور کے تمام جم،جمنازیم،کھیلوں کے میدان، یوگا کلاسز،ہر قسم کے ٹورنامنٹ،انفرادی و اجتماعی کھیل/ پریکٹس،سوئمنگ پول،تفریحی پارکس، سیاحتی مقامات اور دیگر تفریحی مقامات مکمل طور پر بند رہیں گے۔ تمام سنیما گھر ،ویڈیو ہال ، تھیٹر، ویڈیو گیم پارلر،شادی ہال بند رہیں گے۔ ضلع کے تمام ہوٹلوں، بار، ریستورانوں سے صرف پارسل کی سہولیات دستیاب ہوں گے۔ جہاں بیٹھنے اور کھانے کی ممانعت ہے۔ضلع میں پان کی تمام دکانیں ،چائے کی ہوٹلیں وغیرہ بند رہیں گے۔
29 مارچ 2021 کو ہولی ، 2 اپریل 2021 کو دھولیوندن اور رنگپنچمی کے تہوار کو علامتی طور پر آپ کے خاندان کے ساتھ گھر میں منانے کی اپیل کی گئی ہے۔ کلی پیلی مسافر بردار گاڑیوں میں ڈرائیور کے ساتھ مسافروں کی تعداد صرف پانچ مسافروں کی ہوگی۔نجی بسوں ، ایس ٹی ، سٹی بسوں میں ، بغیر ماسک کسی مسافر کو سفر کی اجازت اور کوئی خصوصی رعایت نہیں۔ ان بسوں میں نشست کے لحاظ سے ہی بیٹھنے کی گنجائش کی اجازت ہوگی۔ کسی بھی صورت میں بیٹھنے کی گنجائش سے تجاوز نہ کرنے کا خاص خیال رکھنا چاہئے۔ 4 اپریل 2021 تک تمام پابندیاں عمل میں آئیں گی۔
اس آرڈر کی خلاف ورزی کی صورت میں ، اس جرم تعزیرات ہند کے ضابطہ 1860 ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 ، فوجداری ضابطہ 1973 اور مہاراشٹر کوویڈ 19 اقدامات قواعد 2020 کے سیکشن 188 کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
0 टिप्पण्या
Do not enter this spam link in comment comment box.