جمعیۃ علماء ضلع پربھنی کا انتخاب مولانا صادق ندوی سیلو ضلع صدر

 جمعیۃ علماء ضلع پربھنی کا انتخاب مولانا صادق ندوی سیلو ضلع صدر منتخب





شاکر اعتماد الدین صدیقی ،قاضی مہذب الدین نائب صدور،حاجی سید اسحاق باغبان جنرل سکریٹری منتخب

 دور جدید میں مسلمانوں کا تشخص جمعیۃ علماء ،دعوت وتبلیغ اور مدارس کی بقاء پر منحصر ہے۔ مولانا ندیم صدیقی


بسمت نگر 5؍ مارچ ( امام الدین شیخ اشاعتی ) جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی میعاد ختم ہو نے کے بعد سے انتخابات کا سلسلہ جاری ہے ضلع ،شہر تعلقوں میں جمعیۃ علماء کی یو نٹیں بنائی جا رہی ہیں اسی ضمن گذشتہ ۳؍ مار چ کو جمعیۃ علماء ضلع پربھنی کے انتخاب کے لئےدارالعلوم فرقانیہ سیلو میںایک انتخابی نشست منعقد ہوئی ،جس میں بحیثیت مشاہدین ( آبزرور )  مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب (صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر )مولانا حبیب الرحمن قاسمی( صدر جمعیۃ علماء مراہٹواڑہ)قاری شمس الحق قاسمی( نائب صدر جمعیۃ علماء مراہٹواڑہ)و دیگر نے شرکت فر ماکر انتخابی نشست کی نگرانی فرمائی ۔ اس نشست کو مخاطب کرتے ہوئے مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے کہا کہ ہمارے اسلاف جماعت سے آخری سانس تک منسلک رہتے اور بے لوث خدمات انجام دیتے اسی لئے اس جماعت کو ساری دنیا میں مقبولیت حاصل ہے، دور جدید میں مسلمانوں کا تشخص جمعیۃ علماء ،دعوت وتبلیغ اور مدارس کی بقاء پر منحصر ہے۔

 انتخابی مرحلہ کا آغاز ہوا تو ضلع بھر سے آئے مندوبین کی متفقہ رائے سے مولانا صادق صاحب ندوی ناظم دارالعلوم فرقانیہ سیلو کو ضلع پربھنی کاصدر منتخب کیا گیا نائب صدور میں شاکر اعتماد الدین صدیقی،قاضی مہذب الدین پربھنی جبکہ جنرل سیکریٹری حاجی سید اسحاق باغبان منتخب ہوئے سیکریٹری کے طور پر مولانا سراج الدین ندوی جنتور،مفتی شکیل احمد پربھنی خازن محمد رضوان سر مانوت کا انتخاب عمل میں آیا دیگر عہدیداران میں سید سمیع عرف ماجو لالہ پربھنی ایم اے ماجد جنتور ڈاکٹر شعیب صاحب،مولانا رفیق ندوی پاتھری مولانا تجمل احمد خان ملی،مولانا قمر الدین ندوی حافظ عبد الخالق گنگا کھیڑ حافظ مدثر صاحب پالم شیخ ہاشم صاحب کنٹریکٹر مولانا سلیم ملی مانوت حافظ عبد القدیر سونپیٹھ مولانا سید عثمان پاشا پورنا کا انتخاب عمل میں آیا۔

نشست کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت اور نعتیہ کلام سے ہوا تمہیدی کلمات مولانا عبد الجلیل تابش ملی( جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مراہٹواڑہ) نے پیش کیا، مولانا حبیب الرحمن قاسمی نے انتخابی لائحہ عمل اور دستور پر روشنی ڈالی مولانا تجمل احمد خان قاسمی سیلو کو سرپرست اعلیٰ مقرر کیا گیا،مولانا صادق صاحب ندوی  کے شکریہ پر محفل کا اختتام عمل میں آیا اخیر میں تمام مہمانوں کے ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا۔

टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या