اوسہ شہر کی وضع دار شخصیت سیّد ہاشم علی انعامدار کا انتقال۔۔۔

 

 اوسہ شہر کی وضع دار شخصیت سیّد ہاشم علی

انعامدار کا انتقال۔۔۔






 اوسہ(محمد مسلم کبیر) ضلع لاتور  کے اوسہ شہر کے سلسلہ نقشبندیہ کے بزرگ سید ہاشم علی انعامدار کا مختصر علالت کے بعد آج فجر کی اوّلین ساعتوں میں 95 برس کی عمر میں انتقال ہوا۔ مرحوم ہاشم علی انعامدار شہر کی وضعدار شخصیت تھی۔سماجی کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہتے۔ملنسار و انکساری کی وجہ سے ہر خاص و عام میں مقبول تھے۔ مرحوم کے جلوس جنازہ میں بلا لحاظ مذہب و ملت عوام نے شرکت کی۔ نماز جنازہ مولانا امجد احمد صدیقی نے پڑھایا اور انہیں انکے آبائی قبرستان درگاہ حضرت خواجہ نقشبند کے احاطے میں تدفین کیا گیا۔اس وقت سماجی اور مختلف سیاسی اور تعلیمی شعبوں سے تعلق رکھنے والے احباب موجود تھے۔
مرحوم سیّد ہاشم علی انعامدار،لاتور ضلع کے  قائد مجلس اتحاد المسلمین  سیّد مظفر علی انعامدار کے والد تھے۔مرحوم کے لواحقین میں بیوہ کے علاوہ دو فرزند اور پانچ دختر، شامل ہیں۔ ادارہ  ہذا مرحوم کے لئے دعا گو ہے۔


Md.Muslim Kabir,
 LATUR DISTT. URDU MEDIA
Cell- 9175978903/9890065959

टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या