جمعیۃ علماء شہربھیونڈی کا انتخاب بحسن و خوبی اختتام پذیر

 جمعیۃ علماء شہربھیونڈی کا انتخاب بحسن و خوبی اختتام پذیر

 مولانا جمیل الرحمن قاسمی صاحب صدر ،قاری محمد ایوب اعظمی صاحب جنرل سکریٹری ،مفتی سید محمد حذیفہ قاسمی صاحب خازن منتخب


 بھیونڈی۔ 3؍ مارچ ( شیخ امام الدین اشاعتی ) جمعیۃ علماء ہند ملت اسلامیہ کی ایک موقر جماعت ہے جو آزادی ہند کی سر خیل جماعت ہونے کے ساتھ ساتھ ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ،بے بدل قر بانیوں اور اپنی بے لوث خدمات کی وجہ سےروز اول سے تمام انسانیت نواز انسانوں کی منظور نظر رہی ہے ،اس وقت ملک بھر میں اس اہم تنظیم کے عہدیداراوں کا انتخاب جاری ہے ، جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب کی ہدایت کے مطابق صوبہ مہا راشٹر میں بھی بشمول ممبئی تھانہ و مضافات میں ضلعی ،شہری اور مقامی یونٹیں بنائی جا رہی ہیں اور جمعیۃ علماء کے عہدیداران و کا رکنان کا انتخاب عمل میں لایا جا رہا ہے ،اسی بابت گذشتہ کل جمعیۃ علماء شہربھیونڈی کا انتخابی اجلاس مدرسہ مفتاح العلوم ہندوستانی مسجد بھیونڈی میں منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں اراکین نے شرکت کی اور انتخاب میں حصہ لیا ۔

 انتخابی اجلاس کا آغاز قاری عبد الرحمن صاحب استاذ مدرسہ مفتاح العلوم کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ، اجلاس میں شریک تمام اراکین کے اتفاق رائے سے مولانا جمیل الرحمن قاسمی صاحب صدر ،قاری محمد ایوب اعظمی صاحب جنرل سکریٹری ،مفتی سید محمد حذیفہ قاسمی صاحب خازن منتخب کئے گئے ۔اور نائب صدور کے طور پر مفتی اظہار احمد قاسمی صاحب ،مشتاق مومن صاحب قاری عبد العلام صاحب ،جناب نعمان خان صاحب ،ابواللیث مومن صاحب کا انتخاب عمل میں آیا ،جناب ہارون منیار صاحب ،اور جناب ابوذر خان صاحب نائب خازن بنائے گئے۔ جب کہ سر پرستان کے طور پر حضرت مولانا ابو ظفر حسان ندوی صاحب حضرت مولانا سید طلحہ قاسمی صاحب ،حضرت مولانا منصور احمد قاسمی صاحب کا انتخاب عمل میں آیا ۔

اس موقع پر دو اہم کمیٹیاں بھی بنائی گئیںایک امدادی کمیٹی جس کے چیرمین ڈاکٹر خورشید احمد انصاری ،مولانا محمد نعیم قاسمی صاحب سکریٹری ،جب کہ محی الدین عرف وسیم ماسٹر صاحب ،حاجی نیاز احمد صاحب،حافظ حبیب احمد صاحب رکن منتخب کئے گئے ۔دوسری شعبہ نشرو اشاعت کمیٹی جس کے چیرمین مولانا ساجد قاسمی ،سکریٹری مولانا ابو عبیدہ شجاع ندوی اور ممبران کے طور پر مولانا رحمت علی قاسمی ،جناب ندیم احمد انصاری منتخب کئے گئے ۔ پرو گرام کی کاروائی مولانا مستقیم قاسمی ایم اے نے چلائی ،اخیر میں اجلاس کے نگراں ( آب زرور) مفتی سید محمد حذیفہ قاسمی صاحب ناظم تنظیم جمعیۃ علماء مہا راشٹر نے تنظیم کی نمایاں خدمات اور مستقبل میں کام کرنے کے طریقہ  کار پر روشنی ڈالی اور ان ہی کی دعاء پر مجلس کا اختتام عمل میں آیا ۔



टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या