مولانا وحید الدین خان پر ایک نظر*

*مولانا وحید الدین خان پر ایک نظر*




مولانا وحیدالدین خاں،اسلامک سکالر،کی ولادت یکم جنوری، 1925ء کو بڈھریا اعظم گڑھ، اتر پردیش بھارت میں ہوئی۔ مدرسۃ الاصلاح اعظم گڑھ کے فارغ التحصیل عالم دین، مصنف، مقرر اورمفکر جو اسلامی مرکز نئی دہلی کے چیرمین، ماہ نامہ الرسالہ کے مدیر ہیں اور1967ء سے 1974ء تک الجمعیۃ ویکلی(دہلی) کے مدیر رہ چکے ہیں۔ آپ کی تحریریں بلا تفریق مذہب و نسل مطالعہ کی جاتی ہیں۔ خان صاحب، پانچ زبانیں جانتے ہیں، (اردو، ہندی، عربی، فارسی اور انگریزی) ان زبانوں میں مہارت سے لکھتے اور بیان بھی دیتے رہے، ٹی وی چینلوں میں آپ کے پروگرام نشر ہوتے تھے۔ مولانا وحیدالدین خاں، عام طور پر دانشور طبقہ میں امن پسند مانے گئے۔ ان کا مشن ہے مسلمان اور دیگر مذاہب کے لوگوں میں ہم آہنگی پیدا کرنا۔ اسلام کے متعلق غیر مسلموں میں جو غلط فہمیاں ہیں انہیں دور کرنا۔ مسلمانوں میں مدعو قوم (غیر مسلموں) کی ایذا وتکلیف پر یک طرفہ طور پرصبر اور اعراض کی تعلیم کو عام کرنا ہے جو ان کی رائے میں دعوت دین کے لیے ضروری ہے۔ بیشمار کتابوں کی تصنیف کر کے اپنا ریکارڈ قائم کیا۔

پچھلے کچھ ہفتے ہی کورونا مثبت آنے سے انہیں دواخانے میں شریک کیا گیا تھا۔ لیکن وہ اس مرض سے جانبر نہ ہو سکے۔ بلآخر داعی اجل کو لبیک کہا اور اپنے مالک حقیقی سے جا ملے،


محمد مسلم کبیر

टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या