👆🏻* رات دہلی میں ایک مسلم خاندان پر شر پسندوں کاحملہ، 14 افراد زخمی*
*جمعیت علماء ہند کے وفد نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی، جوائنٹ سی پی دہلی آلوک کمار سے شکایت، سخت کارروائی کا عندیہ دیا.*
دہلی کے یمنا وہار سی بلاک میں یامین خاں اور ان کے بھائیوں کا خاندان مکان نمبر سی 7 بائی 135 میں رہتا ہے.
١١جون کی رات بارہ بجے ہندو شرپسندوں کی ایک بھیڑ نے وپن نامی شخص کی قیادت میں ان کے گھر پر حملہ کردیا اور گھر میں موجود مردو خواتین اور بچوں کو بے رحمی سے پیٹا. ان کو پاکستانی کہا. یہ شرپسند بندوق اورلاٹھی لے کر آیے تھے. گھر کے گیارہ مرد اور تین خواتین زخمی ہیں
*جمعیت علما ء ہند کےایک وفد نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی*
12جون کی دیر شام *جمعیت علماء ہند*کا ایک وفد*اطلاع ملتے ہی جائے واردات پہنچا اور متاثرہ خاندان سے ملاقات کی.
زخمی یامین خان نے بتایا کہ ہم مایوس ہیں کہ ہم کو مسلمان ہونے کی وجہ سے ایک بار پھر نشانہ بنایا گیا. ابھی تو سال بھر قبل ہی یہاں خون کی ہولی کھیلی گئی ہے. ان کا اشارہ دہلی فساد کی طرف تھا. وہ کہہ رہےتھےکہ ہماری کالونی کاگیٹ رات میں بند ہوجاتاہے. دیر رات وپن نام کاایک شخص زبردستی اس کالونی میں گھسنا چاہتا تھا. گارڈ نے روکا تو وہ گارڈ سے مار پیٹ کرنے لگا. میں نے اسے سمجھایا اور جانے کو کہا تو مجھ سے بھڑ گیا پھر کچھ دیر بعد ایک بھیڑ کے ساتھ آیا اور میرےگھر میں گھسکر مار پیٹ کرنے لگا. اس نے عورتوں کے ساتھ بدتمیزی کی، جب کسی طرح چھپ کر سو نمبر پر کال کی. تو وہ بھاگے.
*جوائنٹ سی پی آلوک کمار سے باتچیت*
احوال سے واقفیت کے بعد جمعیت کے وفد کے سربراہ مولانا حکیم الدین قاسمی نے ڈی سی پی علاقہ سے فون پر بات چیت کی، اس کے بعد جوائنٹ سی پی دہلی جناب آلوک کمارسے وہاٹس اپ پر مکالمہ ہوا.
سی پی صاحب نے جواب دیاکہ واقعہ کا ماسٹر مائنڈ وپن گرفتار ہو چکا ہے. اس معاملے میں کیس بھی درج کیا جائے گا. ہم خطا وار کو چاہے وہ کوئی ہو ہر گز نہیں چھوڑیں گے.کل ہم ایک ایک کے خلاف کارروائی کریں گے. اسی طرح کا جواب ڈی سی پی نے بھی دیاہے. اس موقع پر جمعیت کے وکیل ایڈوکیٹ سلیم ملک نے قانونی طور سے اپنی خدمت پیش کی.
جمعیت علماء ہند کے وفد میں مولانا حکیم الدین قاسمی کے علاوہ مولانا داؤد امینی نائب صدر جمعیت علما ءدہلی، مولانا ضیاء اللہ قاسمی، جمعیت علماء ہند کے وکیل ایڈوکیٹ سلیم ملک، عظیم اللہ صدیقی شامل تھے.
0 टिप्पण्या
Do not enter this spam link in comment comment box.