اورنگ آبادمیونسپل کارپوریشن الیکشن کابائیکاٹ کیاجائے گا۔
سیاسی طور پر ختم ریزوریشن کے تحفظ کے لیے او بی سی،ایس سی،ایس ٹی شوسل فرنٹ کا قیام
اورنگ آباد 14/ جون شیخ امام الدین اشاعتی
جب تک او بی سی ریزروریشن کامسئلہ حل نہیں ہوتا اس وقت تک اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کا بائیکاٹ کیاجائے گا۔اس طرح کا اعلان آج اورنگ آبادمیں او بی سی و یگر پسماندہ جماعتوں،برادریوں کی تنظیموں کے نمائندوں نے کیا۔ واضح رہے کہ آج صبح گیارہ بجے سڈکو کیناٹ پیلس میں واقع مہارانہ پرتاب گارڈن میں سپریم کورٹ کے اس حالیہ فیصلہ پر کہ لوکل سیلف باڈی الیکشن 50% سے زائدسے ریزرویشن نہیں دیا جاسکتاہے۔ کورٹ کے اس فیصلہ پر غور و فکر اور مستقبل میں او بی سی سماج کا کردار اورلائحہ عمل کیا ہوگا اس کے لیے لیے میٹنگ منعقد کی گئی تھی۔جس میں متفقہ طور پر تما م حاضرین نے یہ اعلان کیا کہ آئندہ چندماہ میں اورنگ آباد میں ہونیوالے مہانگرپالیکا کے انتخابات کا بائیکاٹ کیاجائے گا ساتھ ہی یہ بھی تحریک چلائی جائے گی کہ ریاست بھر کہیں پر بھی لوکل سیلف باڈی الیکشن ہوتے ہیں تو اس کی بھی مخالفت کی جائے گی۔ متفقہ طور ریاستی ومرکزی حکومت سے مطالبہ کیاگیاکہ او بی سی کی مکمل طو ر پر مردم شماری فوری طور پر کرائی جائے۔ آنے والے منگل کو او بی سی،ایس سی،ایس ٹی شوسل فرنٹ کی جانب سے علاقائی کمشنر کو میمورنڈم دیاجائے گا اور ا س کے آئندہ کا لائحہ عمل تیارکیاجائے گا۔
آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کے قومی ترجمان مرزا عبدالقیوم ندوی نے مسلم او بی سی کے مسائل اور انہیں حاصل مراعتوں سے غفلت کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ او بی سی کے قومی قائد شبیر احمد انصاری گزشتہ چالیس سالوں سے مسلمانوں میں او بی سی کے تئیں بیداری پیدا کرنے کا کام کررہے ہیں لیکن افسو س کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ جس سے او بی سی سماج کو حاصل مراعتوں سے انہیں فائدہ اٹھانا چاہیے تھا وہ نہیں اٹھا رہے ہیں۔ آج مراٹھاسماج، گجرات کا پٹیل سماج او بی سی میں شامل ہونے کے لیے لڑائی لڑ رہاہے اور مسلم او بی سی خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔
سینئر صحافی اور او بی سی قائد ش سو کھنڈالکر نے سپریم کورٹ حالیہ فصیلہ کا پش منظر و حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے کیوں مہاراشٹر کے پانچ ضلعوں کے لوکل سیلف باڈی کے الیکشن پر پابندی عائد کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ لوکل سیلف باڈی میں 50% سے زائد ریزوریشن جانے کے خلاف سپریم کورٹ میں وکاس کرشنا راؤ نے ریٹ داخل کی جس میں اس نے کہاکہ مہاراشٹر کے پانچ ضلعوں میں بھنڈرا،گوندیا،ناگپور اور واسیم میں لوکل سیلف باڈی کے الیکشن ہونے والے ہیں اوران میں او بی سی و دیگر سماج کو جو ریزرویشن ہے وہ پچاس فیصد سے زائدہے جسے ختم کیاجانا چاہیے۔ میٹنگ کی صدارت مشہور سماجی قائد گ،ہ راٹھوڑ نے ریزرویشن اور کورٹ کے فیصلہ کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ میں ریٹ کو قبول کرلیاگیاتھا اور ریاستی حکومت کواس سلسلہ میں 13/دسمبر 2019سپریم کورٹ نے مہاراشٹرحکومت کو یہ کہا کہ کرشنامورتی بیچ کے فیصلے کے مطابق جواب داخل کرنے کے لیے کہا گیاتھا،لیکن ریاست کی آگاڑی سرکارنے جان بوجھ کر سپریم کورٹ کے آڈر کو پس پست ڈال دیا اور 15 مہینے تک کوئی جواب داخل نہیں کیا جس کے چلتے سپریم کورٹ 4مارچ 2021کو لوکل سیلف باڈی میں پچاس سے زائد ریزرویشن کو ختم کردیاجس سے اوبی سی سماج میں زبردست ہل چل پیدا ہوگئی اوراس فیصلہ کے خلاف شدید ناراضگی پائی جارہی ہے۔میٹنگ کے اغراض و مقاصد مہیش نینارے نے بیان کیے،نظامت ک فرائص ش،سو کھنڈالکرنے انجام دیئے جبکہ میٹنگ میں کچرو ویلنچر،ایڈوکیٹ مہادیو آندھلے،پروین گھوگے،ویشنو وکھرے،سابق میئر بابو گھڈاموڑے،سرسوتی ہرکل،اشوک پگار نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ میٹنگ میں مسلم او بی سی ٓرگنائزیشن کے محمد غیاث الدین باغبان، شیخ عبدلستار، مرزا زاہد بیگ،عثمان شاہ موجود تھے
0 टिप्पण्या
Do not enter this spam link in comment comment box.