کنج کھیڑا سے 35 علما اور 28 حفاظ کی فراغت

 

جامعہ کنج کھیڑا سے 35 علما اور 28 حفاظ کی فراغت












لاتور(شہاب مہدی کبیر)صوبہ مہاراشٹر کے عظیم دینی و تربیتی تعلیمی ادارہ جامعہ عمر بن خطاب کنج کھیڑا سے اس سال 35 طلبہ نے دورہ حدیث شریف اور 28 طلبہ نے حفظ قرآن کریم کی تکمیل کی سعادت حاصل کی اس مناسبت سے جامعہ کنج کھیڑا کی عالیشان مسجد عمر میں حالات کو مد نظر رکھتے ہوے ایک مختصر مگر پر وقار روحانی مجلس منعقد کی گٸ اس تقریب ختم بخاری شریف و تکمیل حفظ قرآن کریم کی صدارت جامعہ کنج کھیڑا کے چیٸر مین ناظم و شیخ الحدیث مولانا محمد فاروق وستانوی نے فرماٸی۔ابتداء میں جامعہ کے طلبہ نے  قرأت قرآن بروایت حفص و قرأت سبعہ نعتیں نظمیں اردو مراٹھی میں تقاریر پیش کرکے تعلیم کا مظاہرہ کیا گیا۔حاضرین نے پروگرام سے متأثر ہوکر طلبہ کو داد  و تحسین و نقد انعامات سے نوازا۔
 طلبہ کے پروگرام کے بعد جامعہ کے شیخ الحدیث مولانا محمد فاروق وستانوی نے بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیا اور اس حدیث و رواة حدیث پر سلیس و آسان انداز میں علمی کلام فرمایا جس سے طلبہ علما و حاضرین مستفیض ہوۓ۔ 
جلسہ میں نظما ٕ و ارباب مدارس اور علما و اٸمہ کرام نے کثیر تعداد میں شرکت فرماٸی۔ مہمانان کرام کی نماٸندگی کرتے ہوۓ اس موقع پر جامعہ ریاض العلوم انوا کے ناظم مولانا محمد بنیامین وستانوی نے فارغین طلبہ سے نصیحت آمیز جامع خطاب کیا ۔ 
اسی طرح جامعہ کے شعبہ حفظ کے 28 خوش نصیب طلبہ نے قرآن عظیم کی آخری آیتیں سنا کر زمرہ حفاظ میں شمولیت اختیار کی بعد ازاں35 طلبہ کو سند تجوید بروایت حفص14 طلبہ کو سند تجوید بروایت قرآت سبعہ اور دورہ حدیث شریف کی تکمیل کرنے والے 35 طلبہ کو اسناد و دستار فضیلت سے نوازا گیا ۔
جلسہ میں معلمین و ذمہ داران مکاتب فارغ ہونے والے طلبہ کے سرپرست حضرات جامعہ کے تمام اساتذہ کرام جامعہ کی اسکولوں اور کالجوں کے پرنسپل و اساتذہ نے شرکت فرماکر استفادہ کیا اور مجلس کی رونق کو دوبالا کیا۔جلسہ میں نظامت کے فراٸض مولانا نورعلی صاحب نے انجام دیۓ جبکہ اساتذہ کرام نے انتھک کوششوں اور محنتوں سے جلسہ کو  کامیاب بنایا ۔
عیاں ہوکہ کورونا جیسی مہلک وبا کی وجہ سے پوری دنیا کا نظام انتشار کا شکار ہوگیا تقریبا دیڑھ سال سے تعلیمی اداروں میں تعلیم و تربیت کا نظام ٹھپ ہے ان سخت اور نامساعد حالات میں بھی سرپرستان و ناظم جامعہ اور اساتذہ جامعہ نے امت مسلمہ کے نونہالوں کی تعلیم و تربیت کی حتی الامکان فکر کوشش کی اور جب جب بھی موقع ملا اور حالات سازگار ہوتے گۓ کبھی اون لاٸن تو کبھی طلبہ کو جامعہ بلا کر حکومتی احکامات و گاٸڈ لاٸنس کے مطابق تعلیمی سلسلہ جاری رکھا۔
 رمضان المبارک کے بعد نصف ماہ شوال سے جامعہ کے شعبہ عالمیت کے طلبہ کو بلاکر بقرعید تک نصاب بحسن خوبی مکمل کیا گیا ایام عید الاضحی کے بعد اہتمام کے ساتھ سالانہ امتحانات بھی ہوۓ اور امتحانات کے نتاٸج کی بنیاد پر طلبہ کو آگے کے درجات میں ترقی دی گٸ اور رب ذولجلال کے فضل و کرم سے بتاریخ 20 ذی الحجہ بروز سنیچر کی صبح سے جامعہ کنج کھیڑا میں نۓ تعلیمی سال کا آغاز ہوگیا ۔
جامعہ کے شعبہ حفظ و دینیات کے طلبہ کو بھی بلایا گیا ہے طلبہ کے حاضر ہوتے ہی  ان شاء اللہ جلد ہی تعلیم شروع ہوجاٸیگی۔ 

Md.Muslim Kabir,
Latur Dist.Correspondent,
Urdu Media
9175978903/9890065959
alkabir786@gmail.com

टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या