محمد عبدالکریم خان محلہ لائبریری کا افتتاح.
یہ چھوٹی چھوٹی لائبریریاں مستقبل کے بڑے بڑے کتب خانے ہوں گے:حافظ ذاکر امام جامع مسجد
اورنگ آباد 12 جولائی
اورنگ آباد میں تحریک مریم مرزا محلہ محلہ لائبریری کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں بچوں کے لیے محلہ لائبریریاں قائم کی جا رہی ہیں.
آج شام چھ بجے بڈی لین اورنگ آباد میں 13 ویں لائبریری
محمد عبدالکریم خان محلہ لائبریری کا افتتاح امام جامع مسجد اورنگ آباد حافظ ذاکر کے ہاتھوں عمل میں آیا.. تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے ہوا.. اس کے بعد تقریب کی غرض و غایت
یہ تحریک ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن اور فیم کے اشتراک و سرپرستی میں چلائی جا رہی ہے.. اب تک اس تحریک کے تحت شہر میں 12 لائبریریاں قائم کی جا چکی ہیں. 13 ویں لائبریری محمد عبدالکریم خان محلہ لائبریری نام سے منسوب کی گئی جس کا افتتاح امام جامع مسجد اورنگ آباد کے ہاتھوں عمل میں آیا. ابتداء میں مرزا عبدالقیوم ندوی نے تحریک مریم مرزا کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ
ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کی کوشش ہے کہ اورنگ آباد کی مشہور و معروف شخصیات جنہوں مسلمانوں کی مذہبی،تعلیمی، سماجی اور معاشی ترقی کے لیے اپنی گرانقدر خدمات انجام دیں ہیں ان کے نام محلہ لائبریریوں کو دییے جائیں تاکہ نئی نسل کو ان کے محسنین کی خدمات و کارناموں سے واقفیت ہو سکے..
مُحّمد عبدالکریم خاں اورنگ آباد میں پیدا ہوئے ۔ اردو اور فارسی میں تعلیم حاصل کی ۔ تحصیل آفس میں پیشکار کی حیثیت سے سرکاری ملازمت کی ابتداء ہوئی ،گزرتے وقت کے ساتھ ترقی کرتے ہوئے حیدرآباد دکن میں مختلف مقامات پر تحصیلدار کے عہدے پر فائز رہے اور سن ۱۳۵۸ھ میں محکمہ اوقاف کے مہتمم رہے ۔آپ کے دور میں سینکڑوں مساجد کی دوبارہ مرمت کی گئیں ، جن میں مسجدِ جمیل بیگ ، پن چکی کی اندرونی مسجد ، وجد ہال کے پاس کی مسجد ، شاہ سراج کا مقبرہ قابل ذکر ہیں ان کے علاوہ ،درگاہیں ۔ اوقاف کی زمینوں کے تحفظ کے معاملے میں خانصاحب پیش پیش رہتے تھے-آپ کی غیر معمولی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے انھیں اورنگ آباد ضلع کا نائب صوبیدار کا عہدہ تفویض کیا گیا لیکن مشیت الہی کو کچھ اور ہی منظور تھا نائب صوبیدار کے عہدے پر فائز ہوئے تھے . سُلطان سلیم خاں صاحب مرحوم ،اقبال احمد خاں اور سُلطان شمیم خاں ان کے فرزندان ہیں
مرحوم محمد عبدالکریم خان کی یاد میں مریم مرزا کی تحریک محلہ محلہ لائبریری کے تحت یہ لائبریری قائم کی جا رہی ہے جہاں سے گلی محلہ کے بچے مفت کتابیں حاصل کر سکتے ہیں اور پڑھ کر واپس کرسکتے ہیں..
. اس وقت مہمان خصوصی کی حیثیت سے عبدالشکور سالار، سید شاہد (آر ٹی او) کے ایم چشتی سر، طیب ظفر،جاوید بھائی شوشل ورکر، شیخ کلیم الدین، عبدالستار بھائی و دیگر نوجوان موجود تھے. نظامت کے فرائض قاضی شکیل احمد نے انجام دیئے حافظ ذاکر کے دعا پر تقریب اختتام عمل میں آیا.
عبدالقیوم نے اظہار تشکر کیا اور تقین دلایا کہ یہ لائبریری شہر کی سب سے کامیاب محلہ لائبریری ہوگی..
0 टिप्पण्या
Do not enter this spam link in comment comment box.