جمیعت العلماء پرانڈا کی جانب سے کورونا جنگجوؤں کو تہنیت۔۔۔

 

جمیعت العلماء پرانڈا کی جانب سے کورونا جنگجوؤں کو تہنیت۔۔۔








 
 پرنڈا(محمد مسلم کبیر) :جمیعت العلماء ہند شاخ پرانڈا ضلع عثمان آباد کی جانب سے کویڈ 19 کے دوران اپنی جان و مال کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمات انجام دینے والے مختلف شعبہ جات سے متعلق کورونا جنگجوؤں کے اعتراف میں جلسہ منعقد کیا گیا۔جس میں س پولیس افسران اور عملہ ، سب ڈسٹرکٹ ہسپتال میڈیکل آفیسرز اور ہیلتھ اسٹاف ، میونسپل کونسل  کے کلینرز اور صحافیوں کو گلاب کے پودے اور اسنادات پیش کر کے حوصلھ افزائی کی گئی۔ان کی خدمات کی ستائش کر کے اُنھیں تہنیت پیش کی گئی۔ سماجی کارکن حفیظ الدین کرپوڑے کے بموجب اس خصوصی جلسے میں پرنڈا بلدیہ کے صدر ذاکر سوداگر، پولیس انسپکٹر سنیل گڈے،انسپکٹر بی۔بی۔ جگتاپ،میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ابرار خان پٹھان با حیثیت مہمانان خصوصی موجود تھے۔ 
جمعیت العلماء ہند شاخ پرنڈا  کے صدر مولانا ظفر قاضی نے جمیعت العلماء ہند کے تاریخی کارناموں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ جمیعت نے ہمیشہ ہی ملک کی سیاسی، سماجی اور ملّی خدمات کو ترجیح دی ہے۔بلا لحاظ مذہب و ملّت حقوق العباد اور نا انصافی کے خلاف پیہم جد وجہد اس کا منشاء رہا ہے۔ مہمانان خصوصی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے ظفر جنیری، مرتضٰی خان پٹھان، ریاض شکلکر، نصرت کرپوڑے، حافظ ثقلین،عرفان شیخ،ذوالفقار قاضی،غفار شیخ،حفیظ الدین کرپوڑے،فاروق شیخ،ناصر شیخ، مولانا بلال، عرفان شاہ،راج شیخ،کلیم شکلکر،صابر پلّہ، صابر شیخ، اور راجو ڈونگرے کوشاں رہے۔

Md.Muslim Kabir,
Latur Dist.Correspondent,
Urdu Media
9175978903/9890065959
alkabir786@gmail.com

टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या