انسان کو بلند کرتی ہے۔خواب بنیں اور تعبیر کے لئے محنت کریں.. ڈاکٹر اعجاز شیخ۔ حضرت میاں سید خوندمیرؒ میموریل کمیٹی اوسہ نے طلباء کو مبارکباد دی ...

 

 خوداعتمادی انسان کو بلند کرتی ہے۔خواب بنیں اور تعبیر کے لئے محنت کریں.. ڈاکٹر  اعجاز شیخ۔

 حضرت میاں سید خوندمیرؒ میموریل کمیٹی اوسہ نے طلباء کو مبارکباد دی ...








 لاتور(محمد مسلم کبیر) طلباء کو تعلیم کے ہر شعبے پر نظر رکھنی چاہیے۔ اور اپنی ترجیحات کے مطابق خود اعتمادی پیدا کرکے  اپنے خوابوں کی صحیح تعبیر کر سکتے ہیں یہ بات اوسہ کے معروف  ڈاکٹر  اعجاز سلیم شیخ نے کہی۔حضرت میاں سید خوندمیرؒ میموریل کمیٹی کی جانب سے  ضلع لاتور کے مہدوی برادری کے ایس ایس سی اور ایچ ایس سی کے کامیاب طلباء کے جلسہ تہنیت میں مبارکبادی پیش کی گئی۔اس تقریب کی صدارت عبدالغنی کرپوڈے نے کی۔ بحیثیت مہمان خصوصی پروفیسر  ڈاکٹر  مقبول بروٹے،مشہور شاعر جیلانی ملا راز سر،صحافی محمد مسلم کبیر، مختار احمد منیاری،معین الدین ملا وغیرہ موجود تھے۔

 اس وقت 45 طلباء کو تعلیمی اشیاء،سرٹیفکیٹ اور گلدستے سے نوازا گیا۔اس وقت رہنمائی کرتے ہوئے آزاد کالج اوسہ کے پروفیسر ڈاکٹر  مقبول بروٹے نے اپنے تجربات  کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے حصول کو ہر ممکن طریقے سے اہمیت دینی چاہئے۔ سیول سرویس اور یو پی ایس سی ایم پی ایس سی امتحان پر مناسب توجہ دی جانی چاہیے۔صحافی محمد مسلم کبیر اور شاعر جیلانی ملا سر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔جلسے کا آغاز غوث پاشا ملا درد نے حمد اور نعت شریف سے کیا۔آرگنائزر اور سماجی کارکن خوندمیر ملا نے جلسے کے اغراض اور  مقاصد کو پیش کرتے ہوئے کہاکہ قوم مہدویہ میں حصول تعلیم کے تعلّق سے بیداری اور شعور پیدا کرنے کے لئے طلباء کی حوصلہ افزائی اس طرح کے جلسوں کے انعقاد کا مقصد ہے۔عظیم الورے نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

 پروگرام کی کامیابی کے لئے خوندمیر ملا،نعمت لوہارے،نعمت الورے،آصف کرپوڈے،مصطفیٰ الورے،ساحل سید،خوندمیر الورے،کامران ہاورے،الطاف کرپو ڈے،خوندمیر ہنورے،فیروز ہنورے،عارف الورے، گڈو ہنورے،شاداب ہنورے،سلیم مئند،محمد کمارکری،رحمت الورے،اشفاق ملیبھاری وغیرہ نے محنت کی۔

Md.Muslim Kabir,
Latur Dist.Correspondent,
Urdu Media
9175978903/9890065959
alkabir786@gmail.com


टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या