کونسلر فردوس پٹیل کا انوکھا کارنامہ جس کا نام سوشیل اُسے پیٹرول مُفت

کونسلر فردوس پٹیل کا انوکھا کارنامہ


جس کا نام سوشیل اُسے پیٹرول مُفت

سابق وزیر داخلہ سوشیل کمار شندے کی سالگرہ کے موقع پر

 لوگوں  کو مفت پٹرول








    شولا پور ۔ (سیّد غفران) شولاپور شہر میں سابق وزیر داخلہ سشیل کمار جی شندے صاحب کا سالگرہ بڑے ہی  شان و شوکت سے منایا جاتا ہے ۔شند ے صاحب کے چاہنے والے کانگریس  پارٹی کے ورکر اس دن سماجی و فلاحی پروگرام کا انعقاد کرتے ہیں۔ 

    اسی میں  یشده گرلس فاؤنڈیشن کی صدر  کونسلر فردوس پٹیل اپنے نیت نئے فنڈوں سے سماجی سرگرمیوں میں اپنا مقام رکھتی ہیں ۔ اور  يشده فاؤنڈیشن کے ذریعے لگاتار سماجی اور فلاحی کاموں میں لگی رہتی ہیں۔ ان کے ذریعے اب تک کئی خواتین کو روزگار بھی مل چکا ہے کوئی بھی سماجی کام ہو یہ ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں ۔ اب تک فونڈیشن کے ذریعے انہوں نے  مفت سلائی مشین، گرمیوں میں ضرورت مند کو چپل، سردیوں کے دنوں میں کمبل، بارش میں چھتری اور قومی یکجحتی کےلئے جلسہ، رکشا بندھن پروگرام، یومِ خواتین کے دن گھروں  میں کام کرنے والی خواتین کی گلپوشي وہ دیگر فلاحی کام کیے ہیں ۔

        سوشیل کمار جی شندے صاحب کی سالگرہ کے موقع پر یشدہ فاؤنڈیشن کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ جس کسی شخص کا نام 'سوشیل ہو یا سوشیل کمار'  اس شخص کو پانچ سو ایک روپیہ501 کا پیٹرول مفت دیا جائے گا۔

      4 ستمبرکے دن سولا پور شہر کے سات راستہ پر واقع کاریگر پیٹرول پمپ کو خوبصورت طریقے سے سجایا گیا تھا۔    سالگرہ کے دن پیٹرول پمپ پر  لوگوں کی لائن لگ گئی شناختی کارڈ( آدھار کارڈ) دیکھ کر صبح نو سے دوپہر ایک بجے تک Rs.501 کا پیٹرول قریب 400 لوگوں مفت تقسیم کیا گیا۔خصوصی بات یہ ہے ان سبھی 400 لوگوں کو فیٹا باندھ کر گل پوشی  بھی کی گئی ۔ سولا پور شہر والوں کے لیے ایک انوکھا کام تھا جو کونسلر فردوس پٹیل نے کیا۔

        پروگرام کا افتتاح سابق ایم ایل اے پرکاش  یلگلوار کے ہاتھوں سے ہوا۔ اس موقع پر شہر کانگریس کے صدر پرکاش والے ،چیتن نروٹے، کونسلر ریاض ہنڈیکری، سدھیر کھر ٹمل، اشا سدافلیے، منیشہ میڈم،  شوکت پٹھان،  سہیل پٹھان وغیرہ موجود تھے۔  پروگرام کو کامیاب بنانے میں امیر قریشی ، ذاکر منیار،  ریاض ہتورے وغیرہ نے خوب محنت  کی۔

टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या