سیفی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔۔ شہریان اوسہ کا مطالبہ۔۔۔ لاتور

  سیفی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔۔ شہریان اوسہ کا مطالبہ۔۔۔ 



 لاتور  رابعہ (شہاب مہدی کبیر) دہلی پولیس ڈیپارٹمنٹ کی ایک خاتون پولیس افسر رابعہ سیفی پر وحشیانہ طریقے سے زیادتی اور قتل کیا گیا۔  اگر  عوام کی محافظ خواتین پولیس اہلکار ایسے واقعات کا شکار ہوتی ہیں تو یہ تمام عام خواتین کے لیے خوف اور گھبراہٹ کا معاملہ ہے۔اس کے نتیجے میں،ملک میں خواتین خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی ہیں۔  ایسے واقعات سے تعلقات کی دنیا میں ملک کا امیج خراب کر رہے ہیں۔  اس لیے ضروری ہے کہ رابعہ سیفی کے مجرموں کو سخت ترین سزا دی جائے۔تاکہ مستقبل میں کوئی غیر سماجی عناصر اس طرح کے کالے کرتوت کرنے کی جرات نہ کر سکیں۔ لہٰذا رابعہ سیفی کے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف فوری عدالت کے ذریعے سخت کارروائی کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اس طرح کا مطالبہ ضلع لاتور کے شہریان اوسہ کی جانب سے تحصیلدار کو یادداشت پیش کر کے کیا گیا۔اس وقت کانگریس کے شہر صدر شیخ شکیل، ایڈوکیٹ شاہنواز پٹیل،ایڈوکیٹ سمیع الدین پٹیل،راشٹروادی کانگریس کے گویند جادھو، یونس چودھری، مجلس اتحاد المسلمین کے سیّد مظفر علی انعامدر، شیوسینا کے ایڈوکیٹ مظہر شیخ، ولاس راؤ دیشمکھ وچار منچ کے خوندمیر مُلّا، نعمت لوہاریے کے علاوہ شمع قطب الدین شیخ، سنیتا سوریہ ونشی، ایڈوکیٹ دیپک کامبڑے، ایڈوکیٹ سراج پٹیل، ایڈوکیٹ چودھری، شامل تھے۔ 
Md.Muslim Kabir,
Latur Dist.Correspondent,
Urdu Media
9175978903/9890065959
alkabir786@gmail.com

टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या