الطاف محمد شیخ ( 545 Rank) لے کر شاندار کامیابی

 UPSC EXAM 2020 

الطاف محمد شیخ (  545 Rank) لے کر شاندار کامیابی

سولا پور مہاراشٹرا ۔( سید غفران)





       ضلع  پونے  کے بارامتی تعلقے کے  رہنے والے الطاف محمد شیخ نے ہم سے بات کرتے ہوئے  تفصیلی معلومات دی۔

   الطاف شیخ بچپن ہی سے بہت ذہین  طالب علم رہے ہیں۔ انکی  شروعاتی تعلیم بے حد شاندار رہی، پرائمری تعلیم ضلع پریشد اسکول کاٹے واڈی  (شرد پوارکا آبائی گاؤں) میں ہوئی اور ہائی اسکول کی تعلیم جواہر نوودیا لیہ پلوس، ضلع  سانگلی میں ہوئی۔ Bsc  بائیو ٹیک  اسلام پور کالج سے کامیاب کیا۔ان کی خواہش تھی کہ  وہ بڑے آفیسر بن کر قوم و ملت کی  خدمات کریں۔ اپنی تعلیم جاری رکہتے ہوئے   net پاس کرنے کے بعد کمانڈنٹ

بن گئے ۔اب سینٹرل ہوم منسٹری میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انکی اس شاندار کامیابی میں انکے والد محمد شیخ کا اہم رول رہا ہے اُنھوں نے ہر وقت انکی ہمت افزائی کی۔

     الطاف شیخ نے مزید بتایا کہ وہ IPS مہیش بھاگوت اور CP رچکونڈا سر سے بہت متاثر ہوئے اور مقابلہ جاتی امتحان کی طرف رجحان بڑھا اور لگاتار محنت، رات دن صرف اپنے مقصد کو پانے کی دھن، اللّٰہ تعالٰی پر بھروسہ اور بزرگوں کی دعا سے 6 مرتبہ کی مسلسل کوشش سے آخر کامیابی مل ہی گئی۔ 

الطاف شیخ نے نوجوانوں کو بتایا کہ ہمیشہ بڑے بڑے خواب دیکھیں اور انہیں پانے کی کوشش کریں ۔  اپنے مشن و مقصد  کو پانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں۔ بغیر بڑے خواب کے آپ بےجان ہیں ۔ 

24ستمبر کو UPSC کے نتیجے ظاہر ہوئے جس میں 761 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔  4 اکتوبر 2020 کو امتحان لیا گیا تھا جس میں دس لاکھ چالیس ہزار سات بچوں نے امتحان کا فارم بھرا تھا اس میں سے چار لاکھ 82 ہزار سات سو ستر ا اُمید واروں نے امتحان دیا ۔ جنوری 2021 میں تحریری امتحان ہوئی اس امتحان 10564 بچے کامیاب ہوئے۔ فائنل کے لیے 2053 امیدواروں کو بلایا گیا تھا اس میں سے 761 بچوں نے  کامیابی حاصل کی۔ بہار کے شوبھم کمار  نے پہلا مقام حاصل کیا اور مہاراشٹر سے کل 50 بچوں نے کامیابی حاصل کی۔  یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے  کہ اس میں 31 مسلم نوجوانوں نے نمایاں کامیابی حاصل کی ۔ جس میں مہاراشٹرا کے دو مسلم نوجوانوں شامل ہیں۔  جس میں کاٹے واڈی  تعلقہ بارامتی ضلع پونے  کے الطاف محمد شیخ نے 545 رینک اور  دھولیہ کے  عاصم  خان کفایت خان  نے558 رینک حاصل کیا۔

टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या