وہ عطر داں سا لہجہ میرے بزرگوں کا رچی بسی ہوئی اُردو زباں کی خوشبو

 السلام وعلیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ


وہ عطر داں سا لہجہ میرے بزرگوں کا

رچی بسی  ہوئی  اُردو  زباں کی خوشبو






آج یعنی بروز منگل 09/11/2021 کو شاعرِ مشرق سر علامہ اقبال کا یومِ پیدائش "یومِ اُردو" کے نام سے منایا جا رہا ہے تمام اساتذہ کو میری طرف سے یومِ اُردو کی پُر خلوص مبارکبادیں💐💐💐

یہ دن محبانِ اردو کے لئے کسی عید کے جشن سے کم نہیں۔ گو کہ علامہ اقبال فارسی کے بھی شاعر تھے, لیکن اُردو سے انکی محبت اور رغبت نے اور انکی اُردو کی بہترین شاعری نے اُنکے یومِ پیدائش کو یومِ اُردو سے مشہور کر دیا۔اُردو زبان ہے ہی اتنی خوبصورت, پیاری, میٹھی, شیریں کہ جس نے بھی اسکا مزہ چکھا اسکا عاشق بن گیا اور ہم اردو اساتذہ  تو اسکے احسانوں کا شمار بھی نہیں کر سکتے۔کیا یہ کم ہے کہ ہمارے گھروں کے چولہے اسی اُردو زبان کی مہربانی سے جل رہے ہیں؟ ہمارے بچے اسی کی کمائی سے اعلیٰ تعلیم و عہدوں پر فائز ہیں۔


اُردُو ہی ایک ایسی منفرد زبان ہے جو چھوٹے اور بڑوں کے امتیاز و احترام کو ظاہر کرتی ہیں۔جتنےموثر اور بہترین انداز سے ہم اپنے خیالات و جذبات کا اظہار اِس زبان میں کر سکتے ہیں اور جتنی مکمل تفہیم ہمیں اُردُو میں ملتی ہے شاید ہی کسی اور زبان میں یہ جادو ہو۔جو لطافت, نازکی, اپنائیت, سگھڑپن,تہذیب,اُردو زبان میں ہے کسی اور میں نہیں۔


تہذیب کی عکاسی ہے اُردُو زبان

تاریخ  کی غمازی  ہے اُردُو زبان


اِس مبارک دن پر تمام اساتذہ سے التماس ہے کہ بچوں کو اقبال کی سوانح حیات اور اُردُو سے شغف پیدا کرنے والی سرگرمیوں میں شامل کریں, شعر و شاعری سے لگاؤ پیدا کریں,۔اُردُو کی اُکھڑتی ہوئی سانسوں کو زندگی بخشنے کے لئے آئندہ نسل کو پروان  چڑھائیں۔جس اُردُو کی بدولت ہمارے دامن میں رزق باندھ دیا گیا ہے اُسکا حق تا حیات زِندگی  ادا کرنے کا عہد کریں۔


بات کرنے  کا  حسین  طور  طریقہ سیکھا

ہم نے اُردُو کے بہانے سے سلیقہ سیکھا

💐💐💐💐💐💐

टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या