*جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی نگرانی میں شولاپور میں* *جمعیۃیوتھ کلب کے ذریعہ بیسک اسکائوٹ ٹریننگ کا آغاز*

 *جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی نگرانی میں شولاپور میں* 

 *جمعیۃیوتھ کلب کے ذریعہ بیسک اسکائوٹ ٹریننگ کا آغاز* 




 شولاپور ۔ 10؍ نومبر 2021 ( پریس ریلیز ) نو جوانوں کی جسمانی ،فکری و ذہنی تربیت دینے ،سماجی اور جماعتی خدمات کے لئے تیار رہنے ،بلا امتیاز مذہب و ملت مظلوموں کی امدا د،اور خلق خدا کی خدمت کرنے ،قیام امن ،حفاظت وطن اور ملک کے تعمیری پرو گراموں میں حصہ لینے ، مسلم نوجوانوںمیں دینی رجحانات و خدمت خلق  جذبہ پیدا کرنے کے لئے آج یہاں جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی نگرانی میں جامعہ عمر فاروق نئی زندگی شولاپور کے وسیع و عریض میدان میں جمعیۃ یوتھ کلب کا بیسک اسکائوٹ ماسٹر کورس کی ٹریننگ کا آغازہوا جس میں صوبے مہاراشٹر کے تقریبا تمام اضلاع سے بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی اور ٹریننگ میں حصہ لیا ۔بھارٹ اسکائوٹ اینڈ گائڈس کے ضلع ٹریننگ کمشنر مولانا محمد ابراہیم قاسمی صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع شولاپور نے جمعیۃ یوتھ کلب کے ذریعہ تربیت حاصل کرنے کے فوائد ضرورت اور اس کی اہمیت پر افتتاحی گفتگو کی اور جملہ مہمانان کرام اور شرکاء کا استقبال کیا۔ 

اس ٹریننگ سینٹر کا افتتاح جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب کی پر چم کشائی کے ذریعہ عمل میں آیا ۔ پرچم کشائی کے بعد انہوں نے ٹریننگ حاصل کرنے والے نوجوانوں سے مختصرا خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر حضرت مولانا سید محمود مدنی صاحب نے جمعیۃ یوتھ کلب کے ذریعہ ایک عرصہ سے نوجوانوں کی جسمانی ،ذہنی و فکری تربیت کے لئے یہ نظام شروع کیا ہے الحمد اللہ اب تک ملک کے مختلف حصوں میں ٹریننگ کیمپ منعقد ہو چکے ہیں جس میں ہزاروں نو جوان ٹریننگ حاصل کر چکے ہیں اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ملک اور دیش واسیوں کے لئے خدمت انجام دے رہے ہیں ۔انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے ہمیں ایک بہترین موقع دیاہے ،ہم یہاں زیادہ سے زیادہ سیکھیں ،وقت کی قدر کریں ،تربیت حاصل کرکے اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کریں اور عوامی خدمت کے لئے خود کو تیار کریں ۔ 

اس موقع پر اسٹیٹ ٹریننگ کمشنر جمعیۃ یوتھ کلب جناب ماسٹر ہدایت اللہ صدیقی LT (S ,   نے ٹریننگ حاصل کرنے والوں نوجوانوںسے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا  کہ ہمیں اپنے اکابرین کے مشن پہ کام کرنا ہے اور اپنے اندر خدمت کا جذبہ پیدا کرنا ہے ۔اور ہمیشہ دوسروں کے کام آنے والا بنناہے ۔اس پروگرام میں زاہد قریشی صاحب (A L T  )  سدھیر رائول  صاحب(A L T  ) آتش گپتا صاحب (A L T  )  پانڈو رنگ وٹھل کمہار صاحب  (H W B)  منیر شیخ صاحب (H W B)  آنند گائی گوالی صاحب (H W B) و دیگر موجود تھے ،یہ ٹرینر بھارٹ اسکائوٹ اینڈ گائڈس سینٹر دہلی ہیڈ کواٹر سے بحیثیت ٹرینر شریک ہوئے ہیں جو 10؍ نومبر سے 16 ؍ نومبر 2021 کی شام تک نوجوانوں کو ٹریننگ دیں گے ۔ افتتاح کے موقع پر جمعیۃ علماضلع شولاپور کے ذمہ داران مولانا محمد ابراہیم قاسمی سمیت،مفتی غوث صاحب مہتمم مدرسہ ہذا۔حاجی ایوب منگل گیری۔ یونس ڈونگاوکر۔حسن ہنجگیکر و دیگر موجود تھے۔

टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या