*آئیٹا مہاراشٹر کی ممبر سازی مہم کا آغاز

 *آئیٹا مہاراشٹر کی ممبر سازی مہم کا آغاز*





ممبئی: 5 فروری (نامہ نگار) آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن (آئیٹا) مہاراشٹر نے 5 فروری سے ممبر سازی مہم کا آغاز کیا ہے۔ یہ مہم 20 فروری 2022 تک جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ ملک کی حدود میں واقع کسی بھی دینی یا عصری تعلیمی ادارہ سے وابستہ اور ہندوستان میں مقیم شخص جو پیشہ تدریس سے وابستہ ہو یا رہ چکا ہو آئیٹا کی ممبر شپ کا اہل ہے۔ 

 

اس بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے آئیٹا کے ریاستی صدر سید شریف صاحب نے کہا کہ اساتذہ کا کام محض معلومات فراہم کرنا ہی نہیں ہے بلکہ طلبہ کی تربیت، تزکیہ اور ذہن سازی بھی اساتذہ کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ اگر اساتذہ معلم انسانیتﷺ کے اسوہ کو اپنا کر اپنی ذمہ داریوں کو بحسن وخوبی انجام دیتے ہوئے طالب علموں کی زندگیوں کو صحیح رخ دیں اور ان کے کردار کو صالح خطوط پر استوار کریں تو عجب نہیں کہ تعلیمی نشاۃ الثانیہ کا خواب شرمندہ تعبیر ہو جائے۔ اسی عظیم مقصد کے پیش نظر 1992 میں آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن (آئیٹا) کا قیام عمل میں آیا۔


انہوںنے کہا کہ، آئیٹا اپنے مقصد اور مزاج کے اعتبار سے ایک منفرد تنظیم ہے۔ یہ مثبت اور تعمیری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور اپنے مقاصد کے حصول کے لیے معروف دستوری و جمہوری طریقے اختیار کرتی ہے۔

آئیٹا سماج میں اساتذہ کا مقام و مرتبہ بلند کرنے، انہیں ذمہ داریوں کے تئیں حساس بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔ یہ اساتذہ برادری کی ایک مضبوط اور معتبر کل ہند تحریک ہے۔ جس کا بنیادی مقصد اساتذہ کو اپنے فرائض منصبی کی یاد دہانی کرانا اور ان میں ذمہ داریوں کا شعور پیدا کرنا نیز اساتذہ کے مسائل کے حل اور ان کے جائز حقوق کیلئے جدوجہد کرنا ہے۔


 صدر موصوف نے مزید یہ بھی کہا کہ، آئیٹا اساتذہ کو ان کے فرائض منصبی کی یاد دھانی کے علاوہ ملک و معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کا ایک سنہرا موقع و پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ یہ اساتذہ کی صلاحیتوں کو بام عروج تک پہنچانے میں معاون و مددگار ہے۔اور ساتھ ہی اساتذہ کے حقوق کی پاسدار اور سماج میں انکو  انصاف دلانے کی

ضامن بھی ہے۔





تمام معلمین و معلمات سے اپیل کرتے ہوئے آئیٹا کے ریاستی صدر سید شریف صاحب نے کہا کہ، "آئیے! اس جدوجہد میں شامل ہوکر ایک ایسی زبردست تحریک برپا کریں جو ایک جانب ہماری اجتماعیت، اتحاد، زندگی، حمیت اور جوہری صلاحیتوں کی علامت ہو اور دوسری طرف ہم طلبہ  میں تحقیقی و تخلیقی صلاحیتیں، کاروباری اور اخلاقی قیادت کی لیاقتیں پیدا کریں اور ان کے لیے رول ماڈل بنیں۔ وقت کا مورخ ہاتھ میں قلم لیے آپ کے مثبت فیصلے کا منتظر ہے۔


آئیے! آئیٹا سے وابستہ ہو جائیے۔ کیونکہ عظیم خواب دیکھنے والوں کے عظیم خواب ہمیشہ ماورا ہوتے ہیں۔

(میڈیا سیل آئیٹا مہاراشٹر)

टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या