عثمان آباد کے محمد خضر موروے کو مثالی معلم ایوارڈ تفویض۔۔ q

 

عثمان آباد کے  محمد خضر موروے کو مثالی معلم ایوارڈ تفویض۔۔  




عثمان آباد کے  محمد خضر موروے کو مثالی معلم ایوارڈ تفویض۔۔ 
لاتور (محمد مسلم کبیر) عثمان آباد ضلع کے تعلقہ لوہارا پنچایت سمیتی کے گروپ ایجوکیشن آفیسر کے دفتر کی جانب سے تعلقہ کے 36 اساتذہ کو ہفتہ کے روز معززین کے ہاتھوں مثالی معلم ایوارڈز سے نوازا گیا۔ گزشتہ 2 برسوں سے کورونا وبا کی وجہ سے تقسیم ایوارڈز اجلاس منعقد نہیں ہوئے تھے اس لئے  اس بار گزشتہ  تین سال کے ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔  یہ تقریب شہر کے بھانوداس راؤ چوان کالج کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔  پنچایت سمیتی کی چیرپرسن ہیملتا رنکھا مب نے اس جلسے کی صدارت کیں۔۔  اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین وینکٹ کورے، زیڈ پی کے سابق اسپیکر چندرکلا ناراینکر، بلاک ایجوکیشن آفسر ٹی ایچ سیّد، موجود تھے۔  
اس موقع پر موضع بیلواڈی کے ضلع پریشد پرائمری اسکول کے ٹیچر محمد خضر موروے کو سن 2020 کا مثالی معلم ایوارڈ تفویض کیا گیا۔ محمد خضر موروے تعلیمی عملی سرگرمیوں اور مختلف تدریسی سرگرمیوں کے ذریعے تعلیمی  نظام میں تبدیلی کے لئے کوشاں رہتے ہیں۔ انہیں اس سے قبل، مہاتما جیوتی با پھلے ایوارڈ، لوکمنگل فاؤنڈیشن ایوارڈ، الپسنکھیانک شکشك ایوارڈ اور آئی آئی ایم احمد آباد کے سر فاؤنڈیشن کی جانب سے دیا جانے والا باوقار مثالی معلم ایوارڈ بھی ملا ہے۔
ایوارڈ ملنے پر محمد خضر موروے کو اساتذہ ، سماجی، سیاسی اور انتظامی تنظیموں کے علاوہ دوست احباب اور رشتے داروں نے مبارک باد پیش کی ہے۔ 


Md.Muslim Kabir,
Latur Distt. Correspondent ,
URDU MEDIA, 
9175978903/8208435414
alkabir786@gmail.com

टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या