ڈاکٹر خلیل صدیقی ،مہاراشٹر اسٹیٹ اردو اکیڈمی کے خصوصی ایوارڈ کے لیے منتخب

 

ڈاکٹر خلیل صدیقی ،مہاراشٹر اسٹیٹ اردو اکیڈمی کے خصوصی ایوارڈ کے لیے منتخب






لاتور (محمد مسلم کبیر) مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈمی ممبئی کی جانب سے سال  2019اور 2020کے ایوارڈس کا اعلان کیا گیا ہے. مختلف شعبہ جات سے نمایاں خدمات انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اردو اکیڈمی کی جانب سے قومی، ریاستی اور خصوصی ایوارڈ س دئے جاتے ہیں. جس کی سفارش تحقیق و انتخاب کمیٹی کی جانب سے منعقدہ میٹینگ میں کی گئی تھی جس کو وزیر برائے اقلیتی امور اور وزیر اعلیٰ مہاراشٹر نے منظوری دی ہے. جن احباب کو ایوارڈ دیے جارہے ہیں ان میں لاتور سے ڈاکٹر محمد خلیل صدیقی بھی شامل ہیں. ڈاکٹر خلیل صدیقی کو اردو کے فروغ کیلئے ہمہ جہت خدمات پر خصوصی ایوارڈ دئے جانے کا اعلان ہوا ہے..
 ڈاکٹر خلیل صدیقی گذشتہ پچیس سال سے اردو صحافت، اردو درس و تدریس، اور فروغ اردو کی ہمہ جہت خدمات انجام دے رہے ہیں.. ڈاکٹر خلیل صدیقی کی اب تک اکیس کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں. جن میں چار کتابیں ادب اطفال سے متعلق، آٹھ کتابیں تحقیق و تنقید، اور چار شعری مجموعے اور ہندی اور مراٹھی سے تراجم شدہ دو کتابیں شامل ہیں.. اس کے علاوہ موصوف مہاراشٹر اردو ساہتیہ پریشد کے جنرل سیکرٹری کی حیثیت سے گذشتہ کئ برسوں سے فروغ اردو کے لیے قومی و بین الاقوامی سیمینارز و ویبینارز کے ذریعے مصروف کار ہیں.. مختلف ادارہ جات اور جامعات میں نصابی کمیٹیوں کے رکن کی حیثیت سے سے بھی کام کرتے ہیں.. علاوہ ازیں ہفت روزہ اوصاف، ماہنامہ تعلیمی سفر ،سہ ماہی قرطاس و قلم کے مدیر کی حیثیت سے ہمیشہ فروغ علم و ادب و تحقیقی و تخلیقی کاموں میں پیش پیش رہتے ہیں.. اردو طلبہ اور اساتذہ کے لیے مسلسل ورکشاپ اور سیمینار منعقد کرتے رہتے ہیں.. ساتھ ہی غیر اردو داں افراد کے لیے اردو کی کلاسس اور رہنمائی کا کام بھی بخوبی انجام دیتے رہتے ہیں..
ڈاکٹر خلیل صدیقی کو اردو اکیڈمی کے خصوصی ایوارڈ کے لیے منتخب کئے جانے پر اکیڈمی کے سپریٹینڈنٹ جناب شعیب ہاشمی، ماہنامہ اردو آنگن کے مدیر جناب مشیر انصاری، نامور کالم نویس جناب اشفاق عمر مالیگاؤں ،لاتور ضلع اردو میڈیا کے جناب مسلم کبیر، ڈاکٹر رفیع الدین ناصر اورنگ آباد، ڈاکٹر مسرت فردوس اورنگ آباد، جناب افتخار عابد حیدرآباد ،ملیہ کالج کے پرنسپل عرفان صدیقی، ودیا پرادھیکرن کے  صدر شعبہ اردو جناب توصیف پرویز، عثمانیہ یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر شیخ سراج الدین، جناب ملک نظامی، و دوست احباب نے مبارکباد پیش کی ہے...

Md.Muslim Kabir,
Latur Distt. Correspondent ,
URDU MEDIA, 
9175978903/8208435414
alkabir786@gmail.com

टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या