سولاپور پولیس کمشنر ہریش بیجل بیجل صاحب کا کام سماج اور نئی نسل کے لئے مشعل راہ ہے: آصف اقبال

 بچے ملک کا مستقبل اور زمین پر ایشور کا روپ ہیں: سولاپور پولیس کمشنر ہریش بیجل


 بیجل صاحب کا کام سماج اور نئی نسل کے لئے مشعل راہ ہے: آصف اقبال










 سولاپور: بچے ملک کا مستقبل اور زمین پر ایشور کا روپ ہیں اور ہمیں ابھی سے انہیں اچھی تعلیم اور تربیت سے آراستہ کر نا چاہئے تاکہ وہ آگے بڑھیں اور ایک بہتر سماج کی تعمیر اور ملک کے لئے ایک مثالی سماج کی تعمیر ہو سکے ہریش بیجل صاحب نے مزید کہا کہ قدرت اور پرندوں کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے. کمشنر صاحب نے 

  سوشل اردو پرائمری اسکول کے بچوں کو اپنی رہائش گاہ پر بنائے گئے مختلف پرندوں اور پرندوں  کے گھونسلے دیکھنے کے لیے مدعو کیا تھا۔  ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آج ہم پرندوں کی حفاظت کریں گے تو آنے والی نسلیں اس کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتی ہیں۔  موبائل نے لوگوں کی توجہ ہر اہم کام سے ہٹا دی ہے۔  لوگ فطرت سے بہت دور جا رہے ہیں۔  چونکہ دنیا بھر میں پرندوں کی تعداد کم ہو رہی ہے، اس لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پرندوں کے تحفظ کے لیے عوامی تحریک شروع کرنی چاہیے۔  موبائل کا استعمال کم کیا جائے اور بچوں کو موبائل کا بالکل عادی نہ بنایا جائے۔

 اس موقع پر اسکول کے ہیڈ ماسٹر آصف اقبال نے کمشنر ہریش بیجل صاحب کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمارے اسکول کو ان تمام پرندوں کو قریب سے دیکھنے کا موقع دیا۔  آپ نے مزید کہا کہ کمشنر صاحب کے اس سماجی کام کو آگے بڑھانے کے لیے تمام سرکاری افسران اپنی سطح پر کوششیں کریں۔  لوگوں کو ان کے گھر یا دفتر میں اس طرح کے سماجی کام کرنے کی ترغیب دیں جس سے سماج کو فائدہ ہوسکے. 

 اسکول کے اساتذہ سمیر نچلکر، شبانہ قاضی، مہجبین شیخ، عاقد شیخ، ریحانہ شیخ، تسکین کلبرگی، قدسیہ منیار، ثمینہ منیار، عرفان پٹیل، شاہین شیخ، غوثیہ ہوٹگی، انیسہ نالبند ، شیخ شہر بانو، شاہ آباد امم الفر  اور تقریباً تین سو سے زائد طلبہ و طالبات موجود تھے۔

टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या