حیدرآباد میں ادارہ تنظیم مہدویہ کی گولڈن جوبلی دوروز و نقاریب کا آغاز۔۔۔ ملک بھر سے علماء و شعراء کی آمد۔۔۔آج طرحی مشاعرہ
حیدرآباد ( محمد مسلم کبیر ) حیدرآباد کے معروف ادارہ تنظیم مہدویہ کی گولڈن جوبلی تقاریب 12 اور 13 مئی کو دو روز و تقاریب منعقد کئے گئے ہیں اس ضمن میں ادارہ تنظیم مہدویہ حیدرآباد کے سر پرست حضرت مقصود علی خان نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ مورخہ 12 اور 13 مئی 2023 کو تنظیم کے 50 سال مکمل ہونے کی مسرت میں شہر حیدرآباد میں دو روزہ تقاریب منعقد کئے جار ہے ہیں۔12 مئی کو شب 9 بجے صحن مسجد سیّد مرتضٰی میاں، چنچلگوڑہ میں طرحی مشاعرے ہوگا اور 13 مئی کو رحمت منشن چنچلگوڑہ میں ایک جلسہ عام منعقد کیا جاۓ گا جس میں ہندوستان بھر سے مہدوی علما حضرات شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک ماہ سے گولڈن جوبلی تقاردیب کے انعقاد کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ بڑے ہی عالیشان پیمانے پر گولڈن جوبلی جشن منایا جاۓ گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان بھر کی مختلف ریاستوں سے علماۓ اور شعرا کو مدعو کیا گیا ہے ۔ حضرت مقصود علی خان نے کہا کہ پچھلے پچاس سالوں سے تنظیم ملی اور مذہبی خدمات انجام دیتی آ رہی ہے۔اور مستقبل میں بھی تنظیم اپنے خدمات جاری رکھے گی۔صدر تنظیم حضرت نعمت اللہ خان صوفی نے تنظیم کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ تنظیم کی جانب سے شعرا کرام کے مجموعوں کی اشاعت کے لئے دیگر دینی کتب کی نشر واشاعت تنظیم اور مہدوی آبادیوں میں دینی معلومات پر مشتمل مجالس کے انعقاد نے تنظیم کو قوم مہدویہ کا منفرد ادارہ بنادیا ہے۔مزید کہا کہ دوروزہ تقاریب کے لئے استقبالیہ کمانیں لگائی جائیں گی جو اس بات کی علامت ہوں گی کہ تنظیم، پچاس سالوں سے ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح قومی خدمات انجام دے رہی ہے ۔ مقتدرامیرعلی خان نے کہا کہ تنظیم مہدویہ بالخصوص تنظیم کے سر پرست اعلی حضرت مقصودعلی خان کے خدمات نا قابل فراموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ تنظیم کے دورز و محافل میں شرکت حضرت مقصود علی خان صاحب کے خدمات کو حقیقی خراج تحسین ہوگی ۔انہوں نے تمام برادران مهدویہ اسلامیہ، بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دوروزہ گولڈن جوبلی تقاریب میں شرکت فرمائیں کر تنظیم کے پچاس سالہ خدمات کو خراج تحسین پیش کریں۔ اس وقت حضرت خواجہ معین الدین امیر نصرتی، حافظ سید عبدالعزیز احسن،جگر گوشہ شاہ قاسم مجتبدہ گروہ ،سیدامیرالد ین عادل مجتہدی اور سلیم خان نے بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
0 टिप्पण्या
Do not enter this spam link in comment comment box.