حضرت سورت شاہ اُردو ہائی اسکول میں اسکول ڈے کا انعقاد
اوسہ(نمائندہ)اوسہ ضلع لاتور کے حضرت سورت شاہ اُردو ہائی اسکول میں جماعت دہم کے طلبہ کی جانب سے اسکول ڈے منایا گیا۔سیّد علیشاہ منو نے ہیڈ ماسٹر اور سوپر وائزر کے کی حیثیت سے شیخ ریحان نے فرائض انجام دیئے۔الورے ارمان محمدحاجی،باغبان ماہین ،باسلے بی بی حمیرا،شیخ مصباح جعفر،انعام الحسن شیخ،سیّد اشمیرا ، لاڈ خان الفیہ، شیخ سلمیٰ،شیخ ادیبہ، مُلّا مہ فضا، مُلّا تبسّم،شیخ مہک، مُلّا مہر،شیخ ثنا،منیار تسلیم، ڈھیکلے تمثین جبّار، رمیزا منگلے، نے اساتذہ کی حیثیت سے تدریس کے فرائض انجام دیئے۔ہیڈ ماسٹر علی شا سیّد اور الورے ارمان، نے اپنے تجربات اور احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حقیت ہے کہ درس و تدریس، انتہائی ذمّے داری کا کام ہے۔طلبہ کے ذہنوں کو صرف استاد ہی بہتر جانتے ہیں۔ اسکول کے ہیڈ ماسٹر محمد شفیع الدین پٹیل،محمد مسلم کبیر،شیخ مجیب شبّیر،بدیع الدین پٹیل،شیخ شگفتہ باجی ، شبانه منگلے باجی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
0 टिप्पण्या
Do not enter this spam link in comment comment box.