فزیوتھراپی میں 10 سالہ طبّی خدمات: ڈاکٹر زید حمزہ کا شاندار سفر
لاتور(محمد مسلم کبیر) اودگیر ضلع لاتور کے معروف فزیوتھراپسٹ ڈاکٹر زید حمزہ نے اپنی فزیوتھراپی خدمات کے ذریعے سینکڑوں مریضوں کی زندگیوں کو بدلنے کے دس سال مکمل کیے۔ اس مناسبت سے ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی۔افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر شیخ اصغر اور مولانا سعید الحق موجود رہے ان کے علاوہ مہمانِ خصوصی شیخ اکبر،مالک خلیل میڈیکل ہال، نے ڈاکٹر زید حمزہ کی معاشرتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئےکہا کہ ڈاکٹر زید حمزہ، ملنسار ہونے کے علاوہ اپنے خاندانی وراثت یعنی خدمت خلق کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔ انھوں نے ان کے روشن مستقبل کیلئے دعا دی۔
تقریب کا آغاز ڈاکٹر شیخ اصغر کے استقبالیہ کلمات سے ہوا۔انہوں نے تمام مہمانان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ڈاکٹر شیخ اصغر نے ڈاکٹر زیدحمزہ کی معاشرتی زندگی اورخدمات کی تعریف کی۔خاص طور پر فالج،کمر درد اور گھٹنوں کے درد کا جستجو سے ویسعلاج کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر زید کی کامیابی کا راز ان کے مریضوں کا ان پر اعتماد ہے۔بعد ازاں مولانا سعید الحق نے دعا کی۔
اس تقریب میں مختلف سماجی گروپوں نے شرکت کی،جن میں جیواڑھا گروپ،آنندی گروپ، جیشٹھ ناگرک گروپ،اندھ شرادھا نرمولن سمیتی (ANIS)، اور رام دیو بابا یوگا گروپ شامل تھے۔
ڈاکٹر زید نے اپنے افراد خاندان بالخصوص اپنے والدین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہی کی دعاؤں کا ثمرہ ہے۔پھر اپنی اہلیہ شمیسہ صاحبہ،جوکلینک کی مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں،جن کی پیہم حمایت،ہمت و حوصلہ میں اضافہ کا باعث رہی۔انہوں نے اپنے دوستوں اور مریضوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان پر اعتماد اور حوصلہ افزائی کی۔ڈاکٹر زید حمزہ کہا،"جو کچھ میں نے ان دس سالوں میں حاصل کیا ہے وہ میری توقعات سے بڑھ کر ہے۔مجھے فخر ہے کہ میں ڈاکٹر زید،فزیوتھراپسٹ، کے طور پر سماجی خدمات جاری رکھے ہوئے ہوں۔
تقریب میں شرکت کرنے والوں میں مڑ پے گروجی ، بیراجدار سر،لیکچررز بالیرام بھوٹکارے،بابوراؤ ماشردکر،پاندورنگ بوڈکے،مادھو کلیانکر،صحافی وی ایس کلکرنی،مادےواڈیکر، بزنس مین رامراؤ موملے،اور جیشٹھ ناگرک سنگھ کے مالے واڈیکر کے علاوہ معززین شہر،تجارت پیشہ لوگ اور مستفید احباب نے شرکت کی۔
Md.Muslim Kabir
Latur Distt Urdu Media
8208435414/9175978903
alkabir786@gmail.com
0 टिप्पण्या
Do not enter this spam link in comment comment box.