جمعیۃ علماء اتر پردیش کے صدرمولانا متین الحق اسامہ صاحب کانپوری کا انتقال
جمعیۃ علما ءمہا راشٹر کی طرف سے خراج عقیدت اور پسماندگان سے اظہار ہمدردی
ممبئی (شیخ امام الدین اشاعتی ) یہ خبر انتہائی رنج و غم کے ساتھ دی جاتی ہے کہ جمعیۃ علماء اتر پردیش کے صدر ،قاضی شہر کانپور حضرت مولانا متین الحق اسامہ صاحب قاسمی قدس سرہ بانی ومہتمم جا معہ محمودیہ کانپور 18 ؍ جولائی کو ہمیشہ ہمیش کے لئے اس دار فانی کو چھوڑ کر اپنے مالک حقیقی سے جاملے۔انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اس حادثہ فاجعہ پر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حضرت مولانا متین الحق اسامہ صاحب قاسمی نو راللہ مرقدہ کی رحلت ملت اسلامیہ کا عظیم سانحہ ہے۔ قحط الرجال کے اس دور میں آپ کاہم سے اتنی عجلت میں جدا ہوکر اپنے مالک حقیقی سے جا ملنا،یہ کسی ایک طبقے کا نقصان نہیںبلکہ پوری ملت اسلامیہ کانقصان ہے جس کا پر ہونا بظاہر مشکل ہے،اللہ تعالی ملت کو آپ کا نعم البدل عطا فرمائے ۔
حضرت مولانا متین الحق اسامہ صاحب اکابر و اسلاف کے جوش و جذبے کے امین اور فرقہ باطلہ کے لئے شمشیر بے نیام تھے ،جمعیۃ علما ہند کے تمام اہم میٹنگوں،اجلاسوں اور کانفرنسوں میںصف اول میں نظر آتے ،وہ خا نوادہ مدنی کے سچے عاشق اور دیو بندیت کے بہترین تر جمان تھے ،ان کا خطاب بڑا موثر دل میں جگہ بنا لینے والا ہو تا تھا خصوصا جمعیۃ کی تاریخ اس کے کار نامے اورعزائم بیان کرنے میں انہیں خاص امتیاز حاصل تھا جس سے لوگ بہت متاثر ہوتے تھے ۔ان کی وفات سےجمعیۃ علما ءہند اپنے ایک عظیم سپوت سے محروم ہو گئی ۔ حضرت مولانا کا قائم کردہ ادارہ جامعہ محمودیہ اور اس سے فارغ سینکڑوں حفاظ و علماء مولانا مرحوم کے لئے صدقہ جاریہ ہیں،اللہ تعالی ان کی دینی دعوتی،امت کےتئیں فکروں اورعلمی خدمات کوقبول فرمائے،سینکڑوں حفاظ،علماء ،ہزاروں عوام جنہوںنےان سےاستفادہ کیااس کابہترین صلہ اورانکی مقبول دعاؤں کاحصہ مولاناکوعنایت فرمائے،ان کی بخشش فرمائے،درجات عالیہ سےسرفرازفرمائے،تمام حسنات قبول فرمائے،سیئات سےدرگزرفرمائے۔
مولانا ندیم صدیقی نے مزید کہا کہ اس موقع پر ہم حضرت مولانا کے صاحبزادوںمولانا امین الحق اسامہ ودیگر ، رشتہ داروں بالخصوص مولانا سید محمد طلحہ قاسمی نقشبندی( بھیونڈی) خلیفہ و مجاز مولانا پیر ذوالفقار نقشبندی صاحب ،مولانا مفتی سید محمد حذیفہ قاسمی صاحب ناظم تنظیم جمعیۃ علما ء مہا راشٹر اور دیگر اعزہ و اقربا ء سے تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیںاور دعا ء کرتے ہیں کہ اللہ رب العزت حضرت مولانا متین الحق صاحب کی بال بال مغفرت فرمائے،ن کی خدمات کو قبول فرمائےفرمائے،جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام عطا فرمائے،امت کو آپ کا نعم البدل عطاء فر مائے،، لواحقین اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا ء فرمائے۔ مولانا محمد ذاکر قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علما مہا راشٹر نے صوبے بھر میں واقع جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی تمام یونٹوں کے عہدیداران و اراکین، ذمہ داران مدارس ائمہ مساجد سے اپیل کی ہے کہ حضرت مولانا مرحوم ؒ کے لئے دعا مغفرت اورایصال ثواب کا اہتمام کریں۔


0 टिप्पण्या
Do not enter this spam link in comment comment box.