حضرت مولانا سید محمد سلمان صاحب مظاہری رحمۃ اللہ علیہ کا سانحہ ارتحال ۔ علمی دنیا کا عظیم خسارہ جمعیۃ علما ء مہا راشٹر کی طرف سے اظہار

حضرت مولانا سید محمد سلمان صاحب مظاہری رحمۃ اللہ علیہ کا سانحہ ارتحال ۔
علمی دنیا کا عظیم خسارہ
     جمعیۃ علما ء مہا راشٹر کی طرف سے اظہار تعزیت  
ممبئی (شیخ امام الدین اشاعتی )بتاریخ 20 جولائی 202بروز دوشنبہ عصر کے وقت اچانک یہ اطلاع ملی کہ مظاہر العلوم سہارنپور کے ناظم اور روح رواں شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا صاحب رحمۃ اللہ کے داماد ،حضرت مولانا محمد سعد صاحب کاندھلوی کے سسر ،ممتاز عالم دین حضرت مولانا سید محمد سلمان صاحب مظاہری رحمۃ اللہ مختصر علالت کے بعد اللہ کی جوار رحمت میں پہو نچ گئے ، انا للہ و انا الیہ راجعون ۔
حضرت مولانا کے وفات حسرت آیات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حضرت کی اچانک رحلت سے نہ صرف مظاہر العلوم سہا رنپور بلکہ ملک بھر کے عوام و خواص اور علمی و دینی حلقوں میں غم کی کیفیت چھائی ہوئی ہے ،حضرت مولانا سید محمد سلمان صاحب مظاہری رحمۃ اللہ علیہ کا سانحہ ارتحال ۔ علمی دنیا کا عظیم خسارہ ہے مظاہر العلوم سہارنپور سے مستفید ہونے والے ان کے با کمال تلامذہ جو ملک و بیرون ملک مفید دینی خدمات انجام دے رہے ہیں حضرت مولانا کے بہترین صدقہ جاریہ ہیں۔
 مولانا صدیقی نے مزید کہا کہ حضرت مولانا کی پوری زندگی دین متین کی خدمت اور خدام دین کی تعلیم و تربیت میں گزری ہے آپ ایک متبحر عالم دین اور جامعہ مظاہر علوم کے ناظم اعلی ہونے کے ساتھ اکابر کے علوم ومعارف کے امین تھے آپ نہایت معتدل المزاج اور محتاط فکر کے حامل تھے خوش اخلاقی،مہمانوازی آپ میں کوٹ کوٹ کر بھری تھی َآپ گوناگوں خوبیوں کے حامل تھے۔ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم حضرت مولانا مرحوم کے تمام پسماندگان کی خدمت میں تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہیںاور دعا کرتے ہیں کہ مولائے کریم حضرت والا کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور آپ کے پسماندگان اور متعلقین کو صبر جمیل اور مظاہر العلوم کو آپ کا نعم البدل عطا فرمائے آمین۔
اللہ تعالی امت مسلمہ پر رحم فر مائے اس وقت بڑی تیزی سے اکابر علما کرام دنیا سے رخصت ہوتے جا رہے ہیں جو امت مسلمہ کے لئے بڑا عظیم سانحہ ہے ، قحط الرجال کے اس دور میں آپ کاہم سے اتنی عجلت میں جدا ہوکر اپنے مالک حقیقی سے جا ملنا،یہ کسی ایک طبقے کا نقصان نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا نقصان ہے جس کا پر ہونا بظاہر مشکل ہے،اللہ تعالی امت کو آپ کا نعم البدل عطا فرمائے ۔مولا محمد ذاکر قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مہا راشٹر نے صوبے بھر میں واقع جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی تمام یونٹوں کے عہدیداران و اراکین، ذمہ داران مدارس ائمہ مساجد سے اپیل کی ہے کہ حضرت ؒ کے 
لئے دعا مغفرت اورایصال ثواب کا اہتمام کریں۔

مولانا شفیق احمدالقاسمی آر گنائزر جمعیۃ علماء ہند کے والد محترم کا انتقال پر ملال 

بہت ہی رنج وغم کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ جمعیۃ علما ء ہند کے آرگنائزر مولانا شفیق احمد القاسمی صاحب (صدرجمعیتہ علماء مالیگاؤں)کے والد محترم حاجی محمد غفران صاحب مسلم نگر نزد بڑا قبرستان مالیگائوں ضلع ناسک کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہو گیا ہے ۔ انا للہ و انا الیہ راجعون ۔ آج 21 جولائی کی صبح 4 بجے اچانک ان کے والد محترم کی طبیعت خراب ہو گئی تھی اسپتال لے جاتے ہوئے اللہ کو پیارے ہوگئے ۔اللہ تعالی انکے والد صاحب مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے ، اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فر مائے ۔ 
مرحوم کے انتقال پر ملال پرجمعیۃ علما ءمہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مولانا شفیق احمد قاسمی اور انکے اہل خانہ کو تعزیت مسنونہ پیش کی اور کہا کہ آپ کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں ،اللہ تعالی مرحوم کی کروٹ کروٹ مغفرت فرمائے ،جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فر مائے ، پسماندگان میں اہلیہ سمیت  6 بیٹے اور  3 لڑ کیاں شامل ہیں اللہ تعالی انہیں صبر جمیل عطا فر مائے۔
حاجی غفران صاحب مرحوم انتہائی دیندار صوم و صلاۃ کے پابند اور علما ءو حفا ظ سے محبت کرنے والے تھے ،بہت ہی نیک دل اور متواضع انسان تھے۔ جمعیۃ علما ءمہا راشٹرنے صوبے بھر کے جمعیتی احباب ،اراکین ،ائمہ مساجد ، اورذمہ داران مدارس
سے اپیل کی ہے کہ وہ مرحوم کےلئے ایصال ثواب اور دعائے مغفرت کا اہتمام کریں ۔

टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या