جونی پینشن کے لیے ریاستِ مہاراشٹر کے سرکاری نیم سرکاری ملازمین، اساتذہ و دیگر ملازمین سمنوے سمیتی کی میٹنگ کامیاب!

 جونی پینشن کے لیے ریاستِ مہاراشٹر کے سرکاری نیم سرکاری ملازمین، اساتذہ و دیگر ملازمین سمنوے سمیتی کی میٹنگ کامیاب!






ناگپور (نامہ نگار): ریاستِ مہاراشٹر کے سرکاری، نیم سرکاری ملازمین، اساتذہ و نان ٹیچنگ دیگر ملازمین سمنوے سمیتی کی آنلائن میٹنگ کامیاب رہی جس میں میں ریاست کے اساتذہ کے علاوہ دوسرے ملازمین ، تنظیم کے ریاستی ممبران نے شمولیت اختیار کی،

ایک نومبر ۲۰۰۵ کے بعد سرکاری ملازمت میں تقرری پانے والے ملازمین کو ڈی۔سی۔پی۔ایس اسکیم لاگو کی گئی اور اب اسے این پی ایس میں ٹرانسفر کرنے کا عمل جاری ہے،جبکہ

ڈی سی پی ایس اسکیم کے تحت ملازمین کی کاٹی گئی رقوم کا فی الحال حساب ندارد ہے۔ جسمیں حکومت کا حصہ و  سود جمع نا کرتے ہوئے ملازمین کو این پی ایس اسکیم میں ٹرانسفر کرنا مناسب نہیں ہے، مرکزی حکومت کی طرز پر اگر ریاستی حکومت نے این پی ایس اسکیم لاگو کی تو مرکزی حکومت کے این پی ایس اسکیم میں شامل ملازمین کو فیملی پینشن اسکیم اور گریچیوٹی کا فائدہ دیا جاتا ہے لیکن یہ ریاستی حکومت کے این پی ایس ملازمین کو نہیں دیا جاتا ہے،اس طرح جن ملازمین کی کٹوتی ابھی تک نہیں کی گئی ہے انکی رقم کی ذمے دار حکومت ہو گی اس لئے  ریاست کے ایک نومبر ۲۰۰۵ کے بعد منتخب اساتذہ نے  این پی ایس کے فارم نہیں بھرنا ہے ایسا طے کیا ہے،

اس میٹنگ میں جونی پینشن اسکیم لاگو کروانے پر باریکی سے چرچا کی گئی ہے،سبھی تنظیموں نے جونی پینشن اسکیم کے اس مدے پر ایک ساتھ ملکر لڑنے کی ضرورت ہے، جس پر سبھی تنظیموں کے ممبران نے تیار ہونے کی گواہی دی،جونی پینشن کے اندولن کے ضمن میں تمام تنظیموں نے ایک ساتھ آکر ایک یکساں ایکشن پلان کا قیام عمل میں لایا جائے، جسکے لیے ایک عظیم الشان میٹنگ کا انعقاد کیا جائے،جس پر تمام تنظیموں کے ممبران نے ایک رائے سے منظور کیا، جس کے لیے تمام تنظیموں کے ممبران سے رابطہ کرکے جلد ہی مہاراشٹر کے سبھی تنظیموں کے ممبران کی میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا اور جونی پینشن کے لئے ایک مضبوط آواز اٹھائی جائیگی اس طرح کی معلومات جونی پینشن حق سنگھٹنا کے ریاستی صدر وتیش کھانڈیکر اور اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے بانی ساجد نثار احمد نے دی، کل ہوئی اس میٹنگ میں پراتھمیک شکشک سمنوے سمیتی کے کنوینر کاڑوجی بورسے پاٹل، سمنوے سمیتی کے ریاستی کوآرڈینیٹر مدھوکر کاتھوڑے، ضلع پریشد آروگیہ کرمچاری سنگھٹنا کے صدر ارون خرماٹے ، ضلع پریشد کرمچاری سنگھٹنا گريش دابھالکر، پراتھمیک شکشک سنگھ (سمبھاجی تھورات گروپ) کے ریاستی صدر بال کرشن تامبارے، پراتھمک شکشک سمیتی کے ریاستی صدر ادے شندے،اکھل بھارتیہ شکشک سنگھ ریاستی صدردیوداس بصوادے، گریڈ مکھیہ ادھیاپک مہا سنگھ کے لیڈر شريرام پربت ، اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ11138 کے بانی ساجد نثار احمد، مہاراشٹر راجیہ پراتھمیک شکشک سنگھ  ( شیواجی پاٹل گروپ) کے شمبو راجے پاٹل ، جونی پینشن حق كروتی سمیتی ( سینئر کالج پروفیسر ) ڈاکٹر سومناتھ واگھمارے ، ڈاکٹر ماروتی تیگم پورے، مہاراشٹر راجیہ جونی پینشن حق سنگھٹنا کے ویتیش کھانڈیکر ، گویند اگلے ، سنیل دودھے، پراجکتا جھاورے پاٹل اور شیواجی کھوڑے موجود تھے۔

टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या