*اورنگ آباد میں یاد کیا گیا فراق گورکھپوری کو ان کے یومِ پیدائش پر*
*یومِ اساتذہ کی مناسبت سے شائع ماہنامہ بچوں کی دنیا کے خصوصی شمارہ کا تعارف*
*5 / ستمبر کو شہر کے پانچ سو بچوں کیا جائے گا مفت تقسیم..*
اورنگ آباد 28 اگست (شیخ امام الدین اشاعتی )
اردو کے مشہور شاعر فراق گورکھپوری 28 اگست کو یوم پیدائش ہے، اس مناسبت سے Raed and Lead Foundation کے دفتر واقع مرزا ورلڈ بک ہاؤس قیصر کالونی اورنگ آباد پر نشست "یاد فراق گورکھپوری" مولانا ابوالکلام آزاد کالج اورنگ آباد کے پرنسپل ڈاکٹر مظہر فاروقی صاحب کی صدارت میں منعقد ہوئی.. انہوں نے اپنے گفتگو میں کہا کہ فراق اردو کے ایک عظیم شاعر تھے ان کا پورا نام رگھوپتی سہائے فراق گورکھپوری تھا انہیں ملک کے باوقار ادبی ایوارڈ
" گیان پیٹھ" سے نوازا گیا تھا.
انہوں نے فراق کی ایک بات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فراق اکثر کہا کرتے تھے کہ
ایک بات کو ذہن نشین کرنا چاہئے کہ کسی بھی کام کے لئے وقت اور عمر کبھی بھی کم نہیں ہوتی۔ صرف اپنے دل میں مثبت قوت کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوںنے اپنی کتاب میں اس بات کا تذکرہ کیا ہے کہ آدمی اپنے عمل سے اپنے اعما ل کو ثابت کرسکتا ہے۔ اور اس طرح کی شخصیت خود فراق گورکھپوری ہے۔ نشست کے آغاز میں مرزا عبدالقیوم ندوی نے بتایا کہ
1969ء میں فراق کو پانچواں گیان پیٹھ ایوارڈ ان کے اردو شعری مجموعہ ’’گل نغمہ‘‘پر دیا گیا۔ ان کے شعری مجموعہ کی ادبی حیثیت کو ساہتیہ اکیڈمی نے اور سویت لینڈ نہرو انعام سے بھی انہیں اعزاز دیا گیا۔ 1968ء میں انہیں پدم بھوشن کا خطاب بھی دیا گیا۔ اس طرح انہوں نے 33 کتابیں ادب کی دنیا والوں کو دی۔ اس طرح یہ زندہ دل شاعر اپنی عمر کے 86ویں سال داعی اجل کو لبیک کہا۔
شرکاء نشست ڈاکٹر ذاکر پٹھان نائب پرنسپل بدناپور کالج نے کہا کہ یوم اساتذہ پر فاؤنڈیشن کا اپنے اساتذہ کی یاد میں بچوں میں کتابیں بانٹنے کے فیصلہ میں خیر مقدم کرتا ہوں اور اپنی جانب سے 200 بچوں کی دنیا دینے کا اعلان کرتا ہوں..
خان جمیل احمد خان، صدرمدرس امان اللہ موتی والا اردو ہائی اسکول، صلاح الدین صدیقی، پرنسپل اقراء اردو بوائز ہائی اسکول و جونیر کالج، ڈاکٹر اشفاق احمد اقبال، عرفان سوداگر (سرسید احمد کالج اورنگ آباد) نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور فاؤنڈیشن کے مشن *پڑھو اور آگے بڑھو " کا ہر ممکن تعاون کا اعلان کیا.
اس موقع پر قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان دہلی سے شائع ماہنامہ بچوں کی دنیا کا 5 ستمبر یومِ اساتذہ کی مناسبت سے شائع خصوصی شمارہ کا تعارف ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے صدر اور ماہنامہ بچوں کی دنیا کے تقسیم کار مرزا عبدالقیوم ندوی نے پیش کرتے ہوئے شرکاء نشست سے درخواست کی کہ اپنے اساتذہ کی یاد میں بچوں میں تقسیم کرنے کے لیے اس خصوصی شمارہ کی کاپیاں خریدیں ان کے اس گزارش کو قبول کرتے ہوئے 300 کاپیاں خریدیں. واضح رہے کہ 5 ستمبر کو یومِ اساتذہ کی مناسبت سے ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن گلی اور محلوں کے بچوں میں یہ شمارہ مفت تقسیم کرنے والا ہے... نشست کو کامیاب بنانے میں مرزا طالب بیگ نے محنت کی اور ڈاکٹر اشفاق احمد کے شکریہ پر نشست کا اختتام عمل میں آیا..
*Mirza Abdul Qayyum Nadwi*
*+91 9325203227*
0 टिप्पण्या
Do not enter this spam link in comment comment box.