لاتور ضلع میں آج 2500 خون کی بوتلیں جمع۔۔

 



لاتور ضلع میں آج 2500 خون کی بوتلیں جمع۔۔ 





  وزیر رابطہ امیت دیشمکھ کی سالگرہ کے موقع پر ضلع کانگریس کی جانب سے عطیات خون  کیمپس کا انعقاد۔۔۔ 
لاتور(محمد مسلم کبیر) ضلع میں کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے اثرات سے مریضوں کی تعداد میں بھی یومیہ اضافہ ہو رہا ہے۔وقت ضرورت خون درکار ہوتا ہے تاہم ضلع کے بلڈ بینکس میں خون کی کمی پائی جا رہی ہے۔ چونکہ خون کا عطیہ دینے والے عموماً کلجس کے طلباء ہوتے ہیں اور فی الحال کورونا کی وجہ سے تمام تعلیمی ادارے بند ہیں۔ اس بات کو مدّ نظر رکھتے ہوئے لاتور ضلع کانگریس نے، ریاست مہاراشٹر کے وزیر طبّی تعلیمات اور لاتور ضلع کے وزیر رابطہ امیت ولاس راؤ دیشمکھ کی سالگرہ کے موقع پر ضلع میں   عطائے خون کیمپس قائم کرنے کا فیصلہ لیا،تا کہ مستقبل میں مریضوں کو خون کی کمی کا احساس نہ ہو۔ یہ بات لاتور ضلع کانگریس کے صدر شرشیلیہ اُٹگے نے اوسا میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کے افتتاحی بیان میں کہی۔ اُنہوں نے کہا کہ اسی طرح سماجی و تعلیمی پروگراموں کا انعقاد بھی ضلع بہر میں عمل میں آرہا ہے۔ضلع کے کئی مقامات پر عطائے خون کیمپس قائم کر کے2500 خون کی بوتلیں جمع کی گئیں۔
اوسا  تعلق کے موضع بیلکنڈ کے کیمپ اور شہر میں سن شائن انگلش اسکول میں عطائے خون کیمپ میں جملہ421 نوجوانوں نے خون کا عطیہ پیش کیا۔اس کیمپ کا افتتاح ضلع کانگریس کے صدر شرشیلیا اٹگے نے کیا۔اس موقع پر کانگریس کے شہر صدر شیخ شکیل،تعلقہ کانگریس کے صدر دتہ سوریونشی،تعلقہ سپلائی کمیٹی کے رکن خوندمیر مُلّا، پروفیسر سدھیر پوتدار، بابا صاحب گایکواڑ،ایڈوکیٹ سمیع الدین پٹیل،ایڈوکیٹ شاہنواز پٹیل،ایڈوکیٹ فیاض پٹیل،عبدالغنی کرپوڑے،شاداب ہنورے،نعمت لوہارے،آدم خان پٹھان، انگد کامبڑے،گلاب شیخ،مزمّل شیخ،اور کانگریس کے کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔
   وزیر رابطہ امیت دیشمکھ کی سالگرہ کے موقع پر اوسا شہرکانگریس کی جانب سے طلباء کو ، وارڈ نمبر 6 میں پروفیسر عبدالوہاب ملّے بھاری کے مکان میں ضلع صدر شرشیليا اُٹگّے ، شہر صدر شکیل شیخ،سدھیر پوتدار، سماجی کارکن ظہور احمد كمارکری، صحافی محمد مسلم کبیر، مختار احمد منیاری،نعمت لوہارے،کے ہاتھوں اسکول بیاگس اور تعلیمی اشیاء تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر سماجی کارکن خوندمیر مُلّا نے کہا کہ سماج کے ہر طبقے کے طلباء کے ضروری اسنادات کے حصول کے لیے 31 مارچ تک "سرکاری دفتر - اپنے گھر تک " مہم چلائی جا رہی ہے اس سے استفادہ حاصل کریں۔ 
Md.Muslim Kabir,
 LATUR DISTT. URDU MEDIA
Cell- 9175978903/9890065959

टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या