لاتور ضلع کے تمام تعلیمی ادارے 31/ مارچ تک بند رکھنے کے احکامات۔۔حکم عدولی پر سخت کارروائی کا انتباہ۔۔۔ کورونا کے بڑھتے اثرات کے مدنظر لاتُور ضلع کلکٹر کا فیصلہ۔


 لاتور ضلع کے تمام تعلیمی ادارے 31/ مارچ تک بند رکھنے کے احکامات۔۔حکم عدولی پر سخت کارروائی کا انتباہ۔۔۔

 کورونا کے بڑھتے اثرات کے مدنظر لاتُور ضلع کلکٹر کا فیصلہ۔۔۔



لاتُور(محمد مسلم کبیر)ضلع میں کورونا انفیکشن میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے اور جس میں آج 242 نئے  مثبت کیسز شامل ہوگئے ہیں۔اب تک کورونا متاثرین کی تعداد 27،656 ہوچکی ہے،ان میں سے 25،315 مریض صحتیاب  واپس ہوئے ہیں۔کورونا سے اب تک 719 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔اس وقت ضلع میں1 ہزار 622 مریض زیرعلاج ہیں۔اس میں سے 1155 مریض ہوم کورنٹائین ہیں۔باقی467 مریض ضلع کے مختلف کوویڈ کیئر سنٹرز میں زیر علاج ہیں۔جمعہ کو ولاس راؤ دیشمکھ گورنمنٹ میڈیکل سائنس انسٹیٹیوٹ لاتور کے لیباریٹری میں 1،652افراد کا معائنہ کیا گیا۔جن میں117 مثبت مریض پائے گئے اور2،007 افراد کے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹکئے گئے۔جن میں 125مریض مثبت پائے گئے۔اس طرح دونوں ٹیسٹوں میں کل 242 مثبت مریض پائے گئے۔ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ میںمثبتیت کی شرح 7.1فیصد ہے جبکہ لیبارٹری ٹیسٹوں میں مثبتیت کی شرح 6.2 فیصد ہے۔اب تک ضلع میں 2 لاکھ 68 ہزار 101 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں جن میں27 ہزار 675 افراد اس وبا سے متاثر رہے۔جس کی مثبتیت کی شرح 10.3 فیصد رہی۔ماہ نومبر،دسمبر،جنوری اور فروری میں کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد کم ہوئی تھی۔ تاہم،مارچ کے مہینے میں مریضوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔ یکم مارچ تا  19 مارچ کے درمیان ضلع میں 2،260 مریض پائے گئے۔ 

کورونا کے بڑھتے اثرات کے مدنظر لاتُور ضلع کلکٹر کا سخت انتباہ۔۔۔۔ 

     دن بدن مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا  دیکھ کر ضلع کلکٹر پرتھوی راج بی پی نے انسداد وبائی امراض قوانین1897 کی دفعات کے تحت ملے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ضلع لاتُور کے تمام شعبوں کے سرکاری،نیم سرکاری،اور خانگی اسکولز،کالجس،کو 31/ مارچ2021 تک بند رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔تاہم یونیورسٹیز کی جانب سے منعقد شدنی امتحانات،کوویڈ19 تحفّظ شرائط کی تمام پابندیوں کے ساتھ  رو بہ عمل لانے کی اجازت ہے۔ دفتر کلکٹر سے جاری اعلامیہ کے ذریعے متعلقہ اداروں اور عوام الناس کو متنبہ کیا گیا ہے کہ کویڈ جیسی مہلک وبا سے محفوظ رہنے کے لیے جاری اقدامات اور احتیاطی تدابیر پر عمل آوری نہ کرنے والوں پر تعزیرات ہند 1860 کی دفعہ 188 کے تحت سخت کاروائی کی جائیگی۔

Md.Muslim Kabir

टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या