جمعیۃعلماءضلع وشہراورنگ آباد کا انتحاب بحسن خوبی اختتام پذیر

 جمعیۃعلماءضلع وشہراورنگ آباد کا انتحاب بحسن خوبی اختتام پذیر




 مولانا معز الدین فاروقی ندوی صدر ،عبد الروف انجینئرجنرل سکریٹری ،نور الحمید قریشی خازن منتخب


 اورنگ آباد ۔ 6 ؍ مارچ (شیخ امام الدین اشاعتی  )جمعیۃ علماءہند ملت اسلامیہ کی ایک باوقار اور عظیم جماعت ہے جو آزادی ملک کی سرخیل جماعت ہونے کے ساتھ ساتھ ملک وملت کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار اور بلاتفریق مذہب وملت انسانیت کی بے لوث خدمات کے سبب گذشتہ سوسالوں سے تمام انسانیت نواز انسانوں کی منظور نظر جماعت رہی ہے ۔اس وقت پورے ملک میںجمعیۃ علماءکے عہدیداران کاانتخاب جاری ہے اسی مناسبت سےجمعیۃ علماءمہاراشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب کی سرپرستی اور رہنمائی میںجمعیۃ علماءضلع وشہر اورنگ آباد کے انتخاب کے لئے ایک انتخابی نشست گذشتہ 4 ؍ مارچ شاہی مسجد ،قلعہ روڈ اورنگ آباد میں منعقد ہوئی ۔ جس میں آبزرور کی حیثیت سےجمعیۃ علماءعلماءمراہٹواڑہ کے صدر مولانا حبیب الرحمن قاسمی ،قاری شمس الحق نائب صدر جمعیۃ علماءمراہٹواڑہ اورجمعیۃ علماءمہاراشٹر لیگل سیل کے سربراہ ایڈوکیٹ تہور خان پٹھان موجود تھے ۔انتخابی نشست میں میں بڑی تعداد میں ضلع و شہرعلماءکرام و اراکین جمعیۃ علماءنے شرکت کی اور انتخاب میں حصہ لیا ۔

انتخابی اجلاس کا آغاز حافظ محمدمصطفی نائب امام جامع مسجد اورنگ آباد کی تلاوت قرآن پاک سےہوا ،بعدہ صدر اجلاس مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب نے جمعیۃ علماء کی سنہری تاریخ اور اس کی بیش بہا خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے انتخاب طریقہ کار اور منتخب ہونے کے بعد عہدیداروں کی ذمہ داری کی جانب توجہ مبذول کرائی۔

انہوںنے نومنتخبہ عہدیداران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علماءکے مقصد اور ہمارے اسلاف واکابرین کی قربانیوں کو مشعل راہ بناتے ہوئے ملک وملت کے ساتھ ساتھ بلاتفریق مذہب وملت انسانیت کی خدمت کے لئے خود کو وقف کرنے کا عزم کریں اور اخلاص کے ساتھ اس کا ز کو تقویت پہنچائیں ۔

اس نشست میں شریک تمام اراکین کے اتفاق رائے سے مولانا محمد معز الدین فاروقی ندوی کوضلع صدر ، مولانا یونس غزالی کارگزار صدر،مفتی عقیل ، محبوب خان کو نائب صدور اور عبدالروف انجنیئر کوضلع جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا ۔ اسی طرح مولانا ابان ندیم صدیقی، محمد علی قریشی سید شفیق عرف بھائی کوسکریٹری اور نورالحمید قریشی کو خازن منتخب کیا گیا، محمد طیب ظفر میڈیا انچارج بنائے گئے ،جب کہ جمعیۃ علماء ضلع ا ورنگ آباد کی مجلس عاملہ میںمعزز اراکین،محمد اسحق ،وسیم انصاری ،ساجد انصاری ،محمد طیب ظفر میڈیا انچارج ،مبشر الدین شیخ ظہیر ،حافظ زبیر ،عظمت پٹھان ،عبدالماجد یافعی ،قاری افروز ،محمد اظہر مرکز ،محمد مشفق الدین فاروقی ،محمد عبدالرحمن ،سید فاروق علی اور قاضی شکیل ودیگر کو شامل کیا گیا ۔

 ضلع انتخاب کے بعدا ورنگ آباد شہرکا انتخاب عمل میں آیاجس میں تمام اراکین کے اتفاق رائے سے الحاج خلیل خان کو جمعیۃ علماءعلماءاورنگ آباد شہر کا صدر    مولانا نظام الدین ملی اورحافظ سید شفیق ملی کو نائب صدور اورمنیر عارف خان کو جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا،محمد غیاث باغبان ،مولانا صادق جامعی سکریٹری جب کہ حافظ عارف خازن کی حیثیت سے منتخب ہوئے ۔اسی طرح مولانا عبدالقدوس ملی ،حافظ محمد ریاض سراجی ،مولانا نعیم احمد قاسمی مولانا عبدالستار حسینی ،مولانا امیر خان کاشفی ،مرزا نصیب بیگ ، مفتی محمد ناصر قاسمی ،مفتی ندیم ،پٹھان عمران خان ،محمد ساجد سرحان فیصل بن ماضی ،ایڈوکیٹ ہاشم طیب ،اور شیخ ابراہیم اراکین منتخب کئے گئے۔آخر میں حضرت مولانا حافظ ندیم صدیقی کی دعاءاور محمد طیب ظفر کے شکریہ پر اس انتخابی نشست کا اختتام عمل میں آیا ۔

टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या