جمعیۃ علماء ضلع رتناگیر ی کے عہدیداروں کا انتخاب مولانا عبد الشکور خان صدر ،مفتی توفیق منصورمظاہری جنرل سکریٹری ،مولانا فہیم ماپاری خازن منتخب

 جمعیۃ علماء ضلع رتناگیر ی کے عہدیداروں کا انتخاب

مولانا عبد الشکور خان صدر ،مفتی توفیق منصورمظاہری جنرل سکریٹری ،مولانا فہیم ماپاری خازن منتخب





  رتنا گیری ۔ 7 ؍ مارچ ( امام الدین اشاعتی  ) جمعیۃ علماء ہند ایک دستوری جماعت ہے ترمیم شدہ اصول کے مطابق اس کی ہر تین سال میں ممبر سازی اور جدید انتخابات عمل میں آتے ہیں اسی دستور کے مطابق اس وقت صوبے بھر ضلعی و شہری جمعیتوں کا انتخابی عمل جا ری ہے ،اسی ضمن میں گذشتہ کل 6؍ مارچ کو جمعیۃ علماء ضلع رتناگیری کے عہدیداروں کا انتخاب میمن ہال ادھم نگر رتنا گیری میں انتخابی نشست کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں مشاہد مولانا محمد اعجاز پنہالکر صاحب ( ناظم علاقہ کوکن) نے شرکت کی اور انتخاب کی نگرانی فرمائی ۔

نشست کا آغاز قاری محمد مجتبی صاحب کی تلاوت اور نعتیہ کلام سے ہوا ،مولانا اعجاز پنہالکر صاحب نے انتخاب کے طریقہ کار اور تنظیم کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے فر مایا کہ ہمیں اس تنظیم سے وابستگی پر خدائے وحدہ لاشریک کا شکریہ ادا کرنا چاہئے کہ اس نے ہمیں اس سے جڑ کر خدمت کرنے کا موقع دیا ،   جمعیۃ علماء کے اکابرین نے ملک و ملت کے لئے جس طرح کی خدمات پیش کی ہیں وہ ہمارے لئے ایک نمونہ ہے اور انہی کے نقش قدم پر ہمیں کام کرنا ہوگا تب ہم سے تنظیم سے وابستگی کا حق ادا ہوگا ،اور ہم تمام اراکین کو اخلاص و للہیت کے ساتھ کام کرنےاور اسے اپنا رشتہ مضبوط رکھنے کی سخت ضرورت ہے ۔نشست میں ضلع بھر سے تشریف لائے اراکین کے اتفاق رائے سے مولانا عبد الشکور خان صدر ،جناب عمر دھامسکر،جناب بابا میاں مجگائونکر،حافظ محمد یاسین بر مارے نائب صدور ،مفتی توفیق منصور مظاہری جنرل سکریٹری ،مولانازبیر ناکاڑے ،نائب سکریٹری مولانا فہیم ماپاری خازن منتخب کئے گئے ۔اس طرح دیگر اراکین منظمہ و ایکٹیو ممبران چنے گئے ،اس مجلس میں ضلع کے تمام تعلقوں کے صدور و نظماء و دیگر اراکین و عہدیداران بڑی تعداد میں شریک تھے۔

اسی طرح جمعیۃ علماء تعلقہ رتنا گیری کا بھی انتخاب عمل میں آیا  جس میں قاری مجتبی ابجی صدر ،مفتی عادل ہوڑیکر ،جناب رفیق مقادم ،جناب رفیق بیجاپوری ،جناب علی میاں قاضی  نائب صدور ،مولانا الیاس بغدادی جنر ل سکریٹری،حافظ معین الدین خازن منتخب کئے گئے ، جب کہ جناب سراج قاضی اور جناب عبد الحمید ہو ڑیکر کا نائب خازن کے طور پر انتخاب عمل میں آیا ،اس مجلس میں جناب رفیق قاضی ،مفتی شہاب الدین قاضی ،مولانا زید گوہاگرکر ،حافظ سلطان ٹھاکر ،مولانا سعید صحیح بولے ،مولانا عارف شیخ ،مولانا عمار گجراتی ، مولانا عبد الواحد ،مولانا اسامہ حجو ،شکیل مجگائونکر،موسی قاضی ،جاوید ہو ڑے کر ،مبین بارگیر ،مولانا مجاہد بھجبا ،سلیم شیخ ،نذیر وارکڑ ، الطاف بڑیے،منیر کر لیکر و دیگر  شریک تھے ،نومنتخب ضلع نائب صدر حافظ محمد یاسین پرمجلس کا اختتام عمل میں آیا ۔

टिप्पणी पोस्ट करा

0 टिप्पण्या