ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کی UG اور PG اسکالر شپ کے لیےطلبہ کا انٹرویو
نئی دہلی : (پریس ریلیز) ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کی جانب سے دی جانے والی تعلیمی اسکالر شپ کے لیے آج دہلی پردیش کے طلبا کا انٹر ویو لیا گیا یہ پروگرام ابوالفضل انکلیو واقع فاونڈیشن کے 'سینٹر فار ٹریننگ اینڈ اکیڈ مک کائڈینس' میں ہوا جس میں دہلی و ہریانہ کے طلبا نے شرکت کی ۔
فاونڈیشن ملک گیر سطح پر 500 طلبا کو یوجی / پی جی اسکالر شپ تقسیم کر تا ہے ، فروری کے آخری ہفتے سے دہلی سمیت ملک کی کئی ریاستوں الگ الگ مراکز پر انٹرویو لیے جارہے ہیں ۔ رواں تعلیمی سال کے لیے ملک بھر سے 800 فارم موصول ہوئے ہیں ۔ انٹرویو میں اسکالر شپ چاہنے والے امیدواروں سے ان کے تعلیمی عزائم ان کے گھریلو حالات اور ان کی پرسنالٹی کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ یہ اسکالر شپ ہیومنٹیزکے مضامین پڑھنے والے طلبہ و طالبات کو دی جاتی ہے ۔
انٹرویو پینل میں ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کے ایجوکیشن مینیجر سلیم اللہ خان ،'سینٹر فار ٹریننگ اینڈ اکیڈ مک کائڈینس' کے سینٹر انچارج فیضی رحمٰن ، فاونڈیشن کے اسکالر شپ انچارج عبدالکریم شامل تھے ۔ فاونڈیشن گزشتہ 14 برس سے یہ اسکالر شپ دے رہا ہے۔ 2006 میں اس کی شروعات کی گئی تھی ، ہر سال 500 طلبا کو اسکالر شپ کا فائدہ پہونچتا ہے ۔ یوجی کورس کے لیے سالانہ 10 ہزار اور پی جی کورس کے لیے سالانہ 15ہزار دیا جاتا ہے۔
جاری کردہ
میڈیا ڈپارٹمینٹ : ہیومن ویلفیر فاونڈیشن نئی دہلی
0 टिप्पण्या
Do not enter this spam link in comment comment box.